جسم کی شکل و صورت سے جڑی ایسی دلچسپ معلومات جو آپ کو حیران کردیں

Women
10ستمبر2022
(فوٹو: شٹر اسٹاک)

ویب ڈیسک: ( اردو گرام آنلائن ) ہمارے جسمانی اعضاء کی شکل و صورت ہماری صحت کے کئی راز بتاتی ہے اور ان کے متعلق نئی سائنسی تحقیقات کی گئیں جو اگر آپ جان جائیں تو حیران رہ جائیں گے- آئيے ان پہ نظر ڈالتے ہیں-

انگليوں کى لمبائى

امریکی یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا کہ مرد اور عورت کی انڈيکس فنگر (شہادت کى انگلى) اگر رنگ فنگر (درميانى انگلى) سے چھوٹی ہو وہ عموماً غضیلے اور جھگڑالو ہوتے ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ برطانیہ کی یونیورسٹی نے بھی ایک تجربہ کیا کہ جن مردوں کی کی انڈيکس فنگر اگر رنگ فنگر سے زیادہ لمبی ہو وہ مثانے کے سرطان کا زیادہ تعداد میں نشانہ بنتے ہیں-

باياں ہاتھ اور گھبراہٹ

کچھ لوگ دائیں اور بعض بائیں ہاتھ سے لکھتے ہیں- ایک تحقیق کے ذريعے دلچسپ انکشاف کیا کہ بائیں ہاتھ یعنی کہ ليفٹ ہينڈ سے لکھنے والے دوسروں کی نسبت زیادہ جلد گھبراہٹ اور بے چینی میں مبتلا ہو جاتے ہیں- تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین اور مرد لکھتے وقت یا دوران گفتگو دونوں ہاتھ استعمال کريں، وہ مثبت طرز فکر رکھتے ہیں اور بےچينى میں بھی کم مبتلا ہوتے ہیں- اس کی وجہ ماہرین نے یہ قرار دی کہ وہ دماغ کے دونوں حصوں کو استعمال میں لاتے ہیں-

چھوٹے بازوؤں والی عورتیں

بین الاقوامی ادارے نے خواتین کے بازوؤں پر بھی تحقیق کی-عموماً خواتین کی بازوؤں کى لمبائى 16 انچ ہوتی ہے مگر تحقیق کے مطابق جن کی لمبائی 16انچ سے کم ہو وہ دوسروں کی نسبت الزائمر مرض کا شکار زیادہ بنتی ہیں –

کان کی لو میں پڑتی لکیریں

کم ہوتے بال، گنج پن اور آنکھوں کے گرد چربی کی تہیں نہ صرف بڑھاپے کی آمد کا پتہ دیتی ہیں بلکہ یہ بھی بتاتى ہیں کہ آپ مختلف طبی مسائل میں گرفتار ہو چکے ہیں- خاص طور پر کانوں کی ایک یا دونوں لوؤں پر لکیر پڑنا اس بات کی نشانی ہے کہ آپ ہارٹ اٹیک کا نشانہ بن سکتے ہیں- اسی طرح آنکھوں کے نیچے چربى کى تہيں میٹابولزم کی خرابی کو ظاہر کرتی ہیں-

پست قامت طویل عمر پاتے ہیں

تحقیق سے انکشاف ہوا کہ چھوٹے بدن رکھنے والے انسان زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں اور ان میں بیماریاں بھی دیر سے جنم لیتی ہیں جیسے جاپانی، ہانگ کانگ کے چینی اور یونانی طویل عرصہ زندہ رہتے ہیں اور یہ سب مغربی اور دیگر ايشیائى کے مقابلے میں چھوٹے جسم رکھتے ہیں-

سرخ بال اور درد کی شکایت

جرمن سائنسدانوں نے تجربے سے بتایا کہ سياہ اور سنہری بال رکھنے والوں کی نسبت سرخ بالوں والے مرد اور خواتین زخمی ہونے یا علاج کراتے وقت زیادہ تکلیف محسوس کرتے ہیں-

جسم سے متعلق مذکورہ بالا تحقیقات مفيد اور دلچسپى کا پہلو رکھتى ہیں، اگر باقاعدہ طبى اقدامات لئے جائيں تو علاج اور بچاؤ ناممکن نہیں-

Facebook Comments