بھارت: تیندوا میڈیکل کالج میں سیر کرنے پہنچ گیا! ویڈیو وائرل

Black Panther
08جنوری2021
(فوٹو : اسکرین شاٹ)

ویب ڈیسک: (نئی دہلی) بھارت میں ایک میڈیکل کالج میں تیندوا گھس گیا، جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ جنگلات کی افسر پروین کسوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چامراج نگر کے میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں بلیک پینتھر گھس گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلیک پینتھر کالج کے ہاسٹل کی راہداری میں گھوم رہا ہے اور کچھ دیر بعد ہی کسی کو نقصان پہنچائے بغیر وہاں سے دوسری جانب بھاگ جاتا ہے۔

چامراج نگر کے میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر سنجیو نے کالج میں تیندوے کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل کالج کا ہاسٹل ٹائیگرز ریزرو سے منسلک ہے اس لیے اکثر تیندوے میڈیکل کالج میں گھس جاتے ہیں۔

کالج کے عملے کا کہنا ہے کہ تیندوا 2 جنوری کی رات کالج کے ہاسٹل میں داخل ہوا تھا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ایک ٹیکسٹ میسج کس طرح ایک شخص کے دل کے دورے کا سبب بنا؟

واضح رہے کہ کالج میں تیندوے کی آمد کا سلسلہ نیا نہیں ہے اس سے قبل ایک تیندوا ریاست اترکھنڈ کے سری نگر گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل ہو گیا تھا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ایزی لوڈ کیوں نہیں کروایا! خاتون خلع لینے عدالت پہنچ گئی

بلیک پینتھر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اسے اب تک 20 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا اور اس پر مختلف تبصرے بھی کیے۔

Facebook Comments