بھارت میں پب جی کے دیوانے نے والدین کی جمع پونجی اڑا دی

PUBG
29اگست2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (ممبئی) بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں بچے نے پب جی گیم کھیلنے کی خاطر والدین کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے اڑا دیئے۔

پب جی گیم کھیلنے کی خاطر والدین و بزرگوں کا قتل، چوری ڈکیتی اور اکاؤنٹس سے بلا اجازت رقم خرچ کرنے کے واقعات بھارت میں اکثر و بیشتر رونما ہوتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک اور واقعہ بھارت کے ساحلی شہر ممبئی کے علاقے جوگیشوری میں پیش آیا جہاں ایک 16 سالہ لڑکے نے پب جی گیم کھیلنے کی خاطر والدہ کے اکاؤنٹ میں موجود دس لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کر ڈالی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: بھارتی نوجوان نے پب جی گیم پر والدین کے لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے

صورتحال والدین کو پتہ چلی تو انہوں نے بچے کو خوب ڈانٹا جس سے پریشان ہو کر وہ گھر سے فرار ہو گیا اور والدین کے نام ایک خط چھوڑا۔ جس میں لکھا گیا تھا کہ میں گھر چھوڑ کر جا رہا ہوں اور پھر کبھی واپس نہیں آؤں گا۔ والدین نے بچے کے فرار کی اطلاع پولیس کو دی تو پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کر دی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے کئی روز کی تلاش کے بعد بچے کو ممبئی کے دور دراز علاقے سے ڈھونڈ نکالا اور والدین کے حوالے کر دیا۔

Facebook Comments