بھارت میں ویکسینیشن کی لمبی قطار سے بچنے کے لیے ایک شخص نے انوکھی حرکت کر ڈالی

18اگست2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (نئی دہلی) بھارت میں ویکسینیشن کی لمبی قطار سے بچنے کے لیے ایک شخص نے انوکھی حرکت کر ڈالی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئ۔

ویکسینیشن سینٹر کے عملے نے لائن میں کھڑے عوام کو پس پشت ڈالتے ہوئے عمارت کی دوسری جانب لگی کھڑکی سے اپنے کسی عزیز کو ویکسین لگا دی۔ یہ پتہ نہیں چل سکا کہ ویڈیو بھارت کے کس شہر اور ضلع کی ہے تاہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کےلیے ویکسین لگوانے والوں کا رش لگا ہوا ہے اور ایسے میں ایک شخص کھڑکی سے ویکسین لگواتا ہوا نظر آتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ایک شخص ویکسینیشن سینٹر کی عقب میں موجود کھڑکی پر کھڑا ہو جاتا ہے اور پھر اندر سے ویکسین لگانے والے عملے کا گلوز پہنے ہوئے ہاتھ باہر آتے اور مذکورہ شخص کو ویکسین لگا کر واپس اندر چلے جاتے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے تیرتے ہوئے سینما کا آغاز

بھارتی شہری کی اس حرکت پر لائن میں لگے افراد نے بھی کافی شور شرابہ کیا تاہم کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

Facebook Comments