دنیا کا تیز ترین پیزا بنانے والا ماسٹر شیف کتنی دیر میں پیزا تیار کرتا ہے

19اگست2019
(فوٹو : اسکائی نیوز)

ویب ڈیسک: (لندن) دنیا میں سب سے تیزی سے پیزا بنانے والے پیزا ماسٹر نے اس سال بھی تیز ترین پیزا بنانےکا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زیگروس جیف نامی ماسٹر شیف نے پیزا بنانے والے ایک یورپی مقابلے میں 13 انچ پیزا صرف 27 سیکنڈ میں تیار کر کے تمام حلیفوں اور شرکا کو حیران کر دیا ہے۔ اگر وہ اسی رفتار سے پیزا بناتے رہیں تو ایک گھنٹے میں 133 پیزا بنا سکتے ہیں جو یقیناً ایک دوسرا ریکارڈ ہوگا۔ اپنی اسی صلاحیت کی بنا پر انہوں نے پورے یورپ میں تیز ترین پیزا بنانے کا اعزاز مسلسل اپنے نام کر لیا ہے، جو ان کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس مقابلے میں یورپ سمیت پوری دنیا سے ایسے پیزا شیف آئے تھے جو تیز ترین اور لذیذ پیزا بنانے پر مہارت رکھتے تھے۔‌

مقابلے میں ہر شیف کو 13 انچ قطر کے تین تین پیزا بنانے تھے جن میں پیپرونی کے 40 ٹکڑے، 140 گرام مشروم، 198 گرام پنیر اور ٹماٹر وغیرہ ڈالنے تھے۔ مقابلے کے جج بہت سخت اور اصول پسند تھے اور ان کا تقاضہ تھا کہ کسی بھی طرح پیزا کا معیار کم نہ ہونے پائے۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ اگر پیزا کی روٹی یا ڈو مطلوبہ لمبائی تک نہ پہنچے یا پیپرونی غلط لگ جائے تو ہر غلطی پر 15 سیکنڈ کی کی سزا دی گئی تھی یعنی وقت میں 15 سیکنڈ بڑھا دیئے گئے تھے۔ اسی بنا پر یہ مقابلہ بہت ہی مشکل تھا۔

تاہم زیگروس جیف نے اپنی انتہائی مہارت سے انعامی ٹرافی اپنے نام کر لی اور اسے ٹھوس سونے کی ایک ٹرافی ملی جس پر ہولی وڈ واک آف فیم کی طرح ہاتھ کاڑھے گئے ہیں۔

Zigros Jeff Fastest Pizza Maker

اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے زیگروس نے بتایا کہ وہ گذشتہ دس برس سے پیزا بنا رہے ہیں اور اپنی مہارت کو بڑھانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

Facebook Comments