برطانیہ میں‌ ایک بھاری بھرکم بیل نے کس طرح 800 گھروں کو بجلی سے محروم کر دیا؟

how did a bull deprive 800 homes of electricity in the UK?
11مئی2020
Photo: onegreenplanet.org

ویب ڈٰیسک: (لندن) ایک بھاری بھرکم بیل نے جسم کی خارش مٹانے کیلئے بجلی کے کھمبے کا سہارا لیا تو 800 گھروں کو بجلی سے محروم ہونا پڑ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ و عجیب واقعہ برطانیہ کے علاقے جنوبی لنارکشائر میں پیش آیا، جہاں ایک چار سالہ رون نامی بیل نے اپنے جسم کی خارش مٹانے کیلئے بجلی کے کمبھے کا سہارا لیا تو سات آٹھ سو گھروں کو بجلی سے محروم کر دیا۔ بیل کے کمبھے سے خارش مٹانے کے دوران بجلی کا ٹرانسفارمر نیچے گر گیا تاہم بیل اس دوران 11 ہزار وولٹ کا جھٹکا لگنے سے بچ گیا۔

یہ واقعہ جمعرات کی شام چیپلٹن ٹاؤن کے ایسٹ شاٹن ہیل فارم میں پیش آیا۔ رون کے مالک ہیزل لافٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی منقطع ہونے کے چھ گھنٹے بعد تک بحال نہیں ہوئی تھی، ہیزل لافٹن کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مویشیوں کے لیے یہ عام بات ہے کہ وہ اپنی خارش سے چھٹکارا پانے کےلیے بجلی کے کھمبوں کا سہارا لیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رون کا وزن ایک ٹن سے زیادہ ہے اور جب بھی باہر جاتا ہے اور وہ بجلی کے کھمبے سے خارش کرتا ہیں جس کے باعث اکثر ٹراسفارمر گر جاتا ہے۔

Facebook Comments