اونچی عمارت کے اوپر چھوٹی بچی کا خطرناک کھیل! دیکھنے والے ڈر گئے

Weird news
10جنوری2020
(فوٹو : سوشل میڈیا)

ویب ڈیسک: (میڈرڈ) اسپین میں عمارت کی چوتھی منزل پر بنے تنگ پلیٹ فارم پر چلتی بچی نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا، مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے جزیرے ٹینی رائف میں ایک شرارتی بچی عمارت کی چوتھی منزل کے سرے پر چلتی دکھائی دی، بچی کی اس حرکت نے لوگوں کے دل دہلا دیئے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ خبردار! کتے دن کی روشنی میں باہر نہیں نکل سکتے

جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی کھڑکی سے باہر نکل کر چوتھی منزل پر بنے انتہائی تنگ پلیٹ فارم پر پہنچ گئی اور واپس دوبارہ کھڑکی سے اندر چلی گئی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہی۔

رپورٹ کے مطابق بچی کے والدین فن لینڈ سے چھٹیاں گزارنے کیلئے اسپین پہنچے تھے، بچی اور والدین کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ دانتوں سے مال بردار جہاز کھینچنے کا عالمی ریکارڈ

پولیس کو مذکورہ واقعے کی اطلاع پیر کو ملی تھی، بچی کے والدین کی تلاش جاری ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا وہ ابھی تک اسپین میں ہیں یا ملک چھوڑ چکے ہیں۔

بچی کی ویڈیو فیس بک پر شیئر ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، ویڈیو کو فیس بک پر اب تک تیس لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ 35 ہزار بار ویڈیو کو شیئر کیا گیا۔

Facebook Comments