گائے کے دودھ میں غذائیت کے علاوہ اور کیا ہوتا ہے ؟ بھارتی سیاستدان کی عجیب و غریب منطق

Deleep Gosh
06نومبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (نئی دہلی) بی جے پی بنگال کے صدر دلیپ گوش نے ایک عجیب و غریب دعویٰ کیا ہے کہ دیسی گائے کے دودھ میں سونا ہوتا ہے اس لیے اس کا رنگ سنہرا ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بردواں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دلیپ گوش نے کہا کہ دیسی گائے کی کمر پر کوہان ہوتا ہے۔ بیرون ملک سے لائی گئی گائے کی کمر پر ایسا کوہان نہیں ہوتا اور ان کی کمر بھینس کی طرح بغیرخم دار نہیں ہوتی۔ انھوں نے مزید کہا کہ کوہان کو سنوارنا ناری کہتے ہیں، جب سورج کی روشنی اس کوہان پر پڑتی ہے تو سونا پیدا ہوتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ وجہ ہے کہ دیسی گائے کے دودھ کا رنگ نیم پیلا یا سنہرا ہوتا ہے۔ دلیپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف یہ دودھ پی کر بھی زندہ رہا جاسکتا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: ڈرامے باز گھوڑا جو سوار کو دیکھتے ہی مرنے کی اداکاری کرنے لگتا ہے

انھوں نے گائے کا گوشت کھانے والوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ صرف گائے کا گوشت ہی کیوں کھاتے ہیں، کتے کا گوشت یا دوسرے کسی جانور کا گوشت بھی کھایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ گائے ہمارے لیے ماں کی حیثیت رکھتی ہے اور گائے کو مارنا غیر سماجی کام ہے۔

Facebook Comments