ایڈریس تلاش کرتی خاتون نے گوگل میپس میں مرد و عورت کو شرمناک حالت میں دیکھ لیا

Google maps
05مئی2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( لندن ) برطانیہ میں ایک خاتون گوگل میپس کے ذریعے مانچسٹر میں ایک ویئرہاﺅس کا ایڈریس تلاش کر رہی ہوتی ہے۔اس دوران ایسا شرمناک منظراس کے سامنے آ جاتا ہے کہ شرم سے پانی پانی ہو جاتی ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق یہ خاتون گوگل میپس کے سٹریٹ ویو کے آپشن میں نائٹ کلب کا ایڈریس دیکھ رہی ہوتی ہے۔ اس آپشن میں آپ گوگل میپس پر عمارتوں، گاڑیوں اور لوگوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ خاتون جب ایڈریس سرچ کرتے ہوئے ایک جگہ پہنچتی ہے تووہاں ایک مرد اور عورت کو شرمناک حالت میں دیکھ لیتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مرد برہنہ حالت میں ہوتا ہے اور خاتون کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر رہا ہوتا ہے۔ انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ وہ گوگل میپس کے کیمرے کی زد میں آ چکے ہیں اور ان کی تصویر ’سٹریٹ ویو‘ کے آپشن میں اپ لوڈ ہو چکی ہے جسے دنیا بھر میں کہیں سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔خاتون نے گوگل میپس سٹریٹ ویو پر نظر آنے والے اس منظر کا سکرین شاٹ لے کر اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا ہے۔ ٹویٹ میں خاتون لکھتی ہے کہ ”یہ لوگ اپنی طرف سے چھپ کر یہ حرکت کر رہے تھے۔ انہیں معلوم نہیں تھا کہ گوگل میپس کے کیمرے انہیں دیکھ رہے ہیں۔“

Facebook Comments