کیا کوئی ایسا بھی کر سکتا ہے؟ گول گپے فروش کی ویڈیو نے پوری دنیا کو ہلا کے رکھ دیا

Gol Gappe Vendor
23اگست2021
(فوٹو : اسکرین شاٹ)

ویب ڈیسک: (گوہاٹی) بھارت کی ریاست آسام میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جسے دیکھنے کے بعد کوئی بھی ہوش مند انسان اپنے حواس کھو بیٹھے گا۔ پانی پوری (گول گپے) فروش لوگوں کو اپنا پیشاب پلاتا رہا، ویڈیو نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سڑک کنارے پانی پوری (گول گپے) فروخت کرنے والے لڑکے کی ایک مکروہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گول گپے فروخت کرنے والے شخص نے پیشاب کی حاجت پوری کرنے کیلئے ایک پیالا اٹھایا اور اس میں اپنی حاجت پوری کرنے کے بعد گول گپے میں استعمال ہونے والا پانی ملا کر اسے پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گھناؤنا واقعہ گوہاٹی کے علاقے اتھگاؤں کا ہے، مکروہ ویڈیو کو مخلتف سوشل میڈٰیا ہینڈلز سے شیئر کیا گیا تاکہ عوام اس طرح کے گھناؤنے واقعات سے آگاہ رہ سکیں، تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈٰیو پر مقامی پولیس حرکت میں آئی اور اشتعال انگیز حرکت کرنے والے پانی پوری فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ بھارتی ریاست کیرالہ میں نلکوں سے پانی کے بجائے شراب آنے لگی

مقامی پولیس نے فوری طور پر گرفتار گول گپے فروش کی شناخت ظاہر کرنے سے اجتناب برتا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ بھارت میں گدھی کا دودھ فروخت ہونے لگا، قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس طرح کے گھناؤنے فعل پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر انسانی فعل، ذہن کی گندگی اور قابل نفرت اقدام قرار دیا ہے اور گرفتار ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے اور اسٹریٹ فوڈ فروشوں کے حفظان صحت کے معیار پر بھی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

Facebook Comments