باتھ روم سے پراسرار آوازیں، اہلخانہ نے ٹائلیں توڑ کر دیکھا تو ایسا منظر کہ سب دنگ رہ گئے

Bathroom
10جنوری2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( نیویارک ) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک گھر کے باتھ روم سے پراسرار آوازیں آیا کرتی تھیں،جن کے خوف سے گھر والے اس باتھ روم میں جانے سے ڈرتے تھے۔

بالآخر انہوں نے باتھ روم کی ٹائلوںکے پیچھے سے آنے والی آوازوں کی وجہ جاننے کے لیے کچھ ٹائلیں توڑیں تو ایسی چیز نظر آ گئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق باتھ روم کی دیواروں پر لگی ان ٹائلوں کے پیچھے ایک دیوقامت شہد کا چھتہ موجود تھا جس پر ہزاروں کی تعداد میں مکھیاں تھیں۔

رپورٹ کے مطابق اس چھتے کی لمبائی حیران کن طور پر سات فٹ سے زائد تھی۔ یہ واقعہ فلوریڈا کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے ایک گھر میں پیش آیا ۔ گھر کے مالکان کی طرف سے اس چھتے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جسے اب تک 33لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ یہ چھتہ دیکھ کر مالکان کے اوسان خطا ہو گئے اور انہوں نے مکھیاں پالنے کی ماہر خاتون الیشا بکسلر کو مدد کے لیے بلایا جس نے آکر مکھیاں وہاں سے ہٹائیں۔

Facebook Comments