ایک امریکی شخص نے ایک ہی دن میں دو بار لاٹری جیت لی

An American man won the lottery twice in one day
07مئی2020
فوٹو: ایم ایس این

ویب ڈیسک: (کولاراڈو) امریکی شہر کولاراڈو کے ایک شخص نے ایک ہی دن میں دو مرتبہ لاٹری جیتی اور ہر بار دس لاکھ ڈالر یعنی 15 کروڑ اس کی جھولی میں گھرے اور یوں مجموعی طور پر 20 لاکھ ڈالر یعنی 30 کروڑ روپے کا مالک بن گیا۔

جو بی نامی اس شخص نے 25 مارچ کو دو مرتبہ لاٹری جیتی اور اس کی تصویر انہوں نے بڑے فخر سے پوسٹ کی ہے۔ لیکن یاد رہے کہ جو گزشتہ 30 برس سے عین اسی نمبر کے تحت لاٹری خرید رہے ہیں لیکن زندگی میں پہلی مرتبہ انہوں نے ایک ہی روز دو مرتبہ لاٹری جیتی ہے۔ یہ انعام پاوربال لاٹری میں جیتے گئے ہیں جو دو مختلف جگہوں سے خریدے گئے تھے اور دونوں اسٹور ایک دوسرے سے ایک میل کے فاصلے پر واقع ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: پاکستانی شہری نے شارجہ میں 80 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے تناظر میں اب انعام حاصل کرنے کے لیے ڈرائیو تھرو طریقہ وضع کیا گیا ہے جس سے گزر کر آپ انعام کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ لاٹری والی کمپنی نے جب اس سے دونوں انعامات کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ میری بیگم (باس) ہی اس کا فیصلہ کریں گی۔

جو کا تعلق کولاراڈو کی پیبلو کاؤنٹی سے ہیں جہاں کورونا کے ہزاروں کیس نمودار ہوچکے ہیں لیکن اس افسردہ صورتحال میں بھی قسمت کی دیوی جو پر مہربان ہوئی اور اب وہ کروڑ پتی بن چکے ہیں۔

Facebook Comments