ایک انگلی سے وزنی کشتی کھینچنے کا حیرت انگیز مظاہرہ

30اگست2019
(فوٹو: بشکریہ اوڈٹی سینٹرل)

ویب ڈیسک: (جارجیا) روس کے تن ساز اور انسانی قوت کا مظاہرہ کرنے والی مشہور شخصیت جیورجی رستماش وِلی نے اپنے ایک ہاتھ کی درمیانی انگلی سے 200 ٹن وزنی کشتی کو کھینچ کر دنیا کو حیران کردیا۔ اس سے قبل بھی وہ اس طرح کے کئی مظاہرے کرچکے ہیں۔

اب ایک وائرل ویڈیو میں وہ ایک ایسی کشتی کو کھینچتے دکھائی دیتے ہیں جس پر ایک چھوٹے بحری جہاز کا گمان ہوتا ہے۔ اس کشتی کا نام ’تمارا ٹو‘ ہے جس کا وزن لگ بھگ 200 ٹن بتایا گیا ہے۔ اس کا عملی مظاہرہ انہوں نے جارجیا کی بندرگاہ باٹومی پرکیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: خواتین کا بھاری بھرکم جہاز کو 100میٹرز تک کھینچنے کا عالمی ریکارڈ

اس کے لیے انہوں نے خود کو ایک آہنی سیڑھی سے جوڑے رکھا تاکہ وہ پھسل کر آگے نہ چلے جائیں۔ اس کے بعد ہمت کرکے انہوں نے کشتی کو 16 فٹ یعنی 5 میٹر کے فاصلے تک کھینچا جو ان کا ایک منفرد کارنامہ ہے۔ اس موقع پر یورپی یونین کے ایک ترجمان نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں جلد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کریں گے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: دانتوں سے مال بردار جہاز کھینچنے کا عالمی ریکارڈ

توقع ہے کہ جلد ہی گنیز بک آف ورلڈ کمپنی اس ضمن میں جیورجی سے رابطہ کرے گی اور وہ جلد ہی یہ اعزاز اپنے نام کرلیں گے۔ انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ 25 اگست 2019ء کو کیا۔

Facebook Comments