روزانہ 5 لیٹر کولا مشروب پینے والا تُرک شہری

29فروری2020
فوٹو، روزنامہ صباح

ویب ڈیسک: (عثمانیہ) دنیا میں بھر میں کولا مشروبات انتہائی شوق سے پیئے جاتے ہیں لیکن ترکی کا ایک شہری اس لت میں اس قدر مبتلا ہے کہ وہ ہر روز پانچ لیٹر کولا مشروب پی جاتا ہے اور وہ اس کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں کھاتا پیتا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 35 برس کے اسماعیل اوتلو نے بتایا کہ وہ دس برس کی عمر سے روزانہ ایک خاص برانڈ کا کولا مشروب پیتا ہے۔ ابتدا میں یہ مقدار ایک سے دو لیٹر تھی جو بڑھ کر اب پانچ لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: وزن کم کرنے کیلئے اس مشروب کا استعمال کیجئے! آپکو ضرور فائدہ ہو گا

اسماعیل صبح بیدار ہونے کے بعد ہی کولا مشروب پینا شروع کر دیتا ہے اور پانی بھی نہیں پیتا۔ وہ ایک بیکری کا مالک ہے اور شام کے وقت ایک خاص طرح کی پیسٹری کے علاوہ کچھ اور نہیں کھا پاتا۔
اس کا کہنا ہے کہ اسے کولا مشروب کی لت لگ چکی ہے اور یہ سگریٹ نوشی سے بھی بدتر ہے۔ اسماعیل اپنے ملنے والوں کو بھی یہ مشروب پینے کی دعوت دیتا ہے اور اس کا ایک دوست بھی روزانہ ایک لیٹر کولا مشروب پینے کا عادی ہو چکا ہے۔

Facebook Comments