جاپانی یو ٹیوبر نے کھانا پکانے کا انوکھا طریقہ اپنا کر دنیا کو حیرت زدہ کر دیا

Cooking on CPU
14مارچ2020
(فوٹو : اسکرین شاٹ)

ویب ڈیسک: (ٹوکیو) یوٹیوب پر ویڈیوز بنانے والے یعنی ’’یوٹیوبرز‘‘ اپنے چینلز کو مشہور کرانے کی خاطر کیا کچھ نہیں کرتے۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ پاکستانی یوٹیوبرز تو ’’سبسکرائب کریں‘‘ کی رٹ لگائے رکھتے ہیں اورکچھ لوگ تو باقاعدہ منتیں کرتے نظر آتے ہیں کہ انکا چینل سبسکرائب کیا جائے لیکن جاپانی یوٹیوبر نے ایک الگ ہی طریقہ اپنایا، اس نے اپنے کمپیوٹر کے گرم سی پی یو پر کھانا پکانے کی ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔

مذکورہ چینل کا نام بھی جاپانی زبان میں ہے لیکن گوگل ٹرانسلیٹ سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ یہ ’’سیمورائی چینل‘‘ ہے جبکہ یو آر ایل دیکھنے پر اندازہ ہوتا ہے کہ ’’میری نائٹ میئر‘‘ نامی کسی صارف نے اسے تخلیق کیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ صابن کھانے والی لڑکی راتوں رات اسٹار بن گئی! ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

ویسے تو اس چینل پر زیادہ تر گاڑیوں، کمپیوٹروں اور ایسی ہی دوسری چیزوں کے بارے میں معلوماتی ویڈیوز (جاپانی زبان میں) شیئر کرائی جاتی ہیں لیکن جب بھی وہ سی پی یو پر کھانا پکانے کی کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں، وہ سب سے زیادہ دیکھی جاتی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ عمر رسیدہ شخص نے خود کو مشہور جاپانی کارٹون کریکٹر ’’ماسٹر روشی‘‘ میں تبدیل کر لیا

ان کے چینل پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کسی ویڈیو میں وہ سی پی یو پر انڈا تل رہے ہیں تو کسی میں وہ گوشت گلانے میں مصروف ہیں۔ غرض سی پی یو کو چولہے کے طور پر استعمال کرنے کا خیال واقعتاً منفرد اور قابلِ توجہ بھی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ دس سیکنڈز کی جھلک نے چینی شہری کو نوکر ی چھوڑنے پر مجبو ر کر دیا

قارئین کے علم میں اضافہ کرتے چلیں کہ ’’سینٹرل پروسیسنگ یونٹ‘‘ (سی پی یو) کو کمپیوٹر کا دماغ کہا جاتا ہے جس کا اہم ترین حصہ مائیکرو پروسیسر ہوتا ہے۔ کام کرنے کے دوران مائیکرو پروسیسر بہت گرم ہو جاتا ہے اور اس کی گرمی نکال باہر کرنے کیلئے اس پر ’’ہیٹ سنک‘‘ نامی ایک پرزہ لگایا جاتا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ایک سو اٹھاسی نشستوں والا طیارہ اور مسافر ایک! دلچسپ فضائی سفر کا قصہ مشہور گیا

یہ پرزہ ایک طرف سے مائیکرو پروسیسر کی گرمی جذب کرتا ہے اور اسے باہر خارج کر دیتا ہے۔ اسی گرمی سے یہ یوٹیوبر کھانا پکانے کا کام لیتے ہیں اور اپنی ویڈیوز کے ویوز بڑھاتے ہیں۔

Facebook Comments