دنیا کی طویل ترین سلائیڈ کس ملک میں ہے؟ سلائیڈ کی لمبائی جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

Malaysia Have The World's Longest Slide Ever
28جون2019
(فوٹو اوڈٹی سینٹرل)

ویب ڈیسک: (ملائیشیا) پہاڑوں اور جنگلوں کے درمیان خوبصورتی سے قائم کی جانے والی دنیا کی طویل ترین واٹر سلائیڈ اس وقت ملائیشیا میں تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک گھنے جنگل میں بنائی گئی اس واٹر رائیڈ کی لمبائی 1,140 میٹر ہے جس کے ایک سرے پر بیٹھ کر آپ مسلسل 4 منٹ تک سلائیڈ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ صرف ایک ماہ بعد اگست میں یہ عوام کیلئے کھول دی جائے گی۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے تحت دنیا کی اب تک سب سے طویل واٹر سلائیڈ نیوجرسی کے ایکشن پارک میں ہے جس کی لمبائی 605 میٹر ہے، لیکن اب ملائیشیا کی ریاست پینانگ میں اس سے بھی طویل سلائیڈ زیرِ تعمیر ہے جس کا 65 فیصد حصہ مکمل ہوچکا ہے اور اگست تک اسے مکمل کر لیا جائے گا۔ شائقین سلائیڈ پر پھسلتے ہوئے ایک خوبصورت گھنے جنگل سے گزریں گے اور 4 منٹ تک پھسلنے کے مزے لیتے ہوئے ایک بڑے سوئمنگ پول میں اتریں گے۔ یہ سلائیڈ اتنی اونچی ہے کہ اس کے پہلے سرے سے پورا پارک دکھائی دیتا ہے۔ کمپنی کے مطابق ان کا مقصد تفریح ہے نہ کہ کوئی ریکارڈ بنانا ہے۔

مذکورہ سلایڈ کو بنانے کے دوران درختوں اور قدرتی ماحول کا خیال رکھنا ہی ایک سب سے بڑا چیلنج تھا۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی درخت نہیں کاٹا گیا اور کئی جگہ انہیں بچانے کیلئے سلائیڈ کو موڑا گیا ہے۔ اسی طرح پانی پہنچانے کیلئے بھی بھاری مشینری کی بجائے قدرتی ذرائع استعمال میں لائے گئے ہیں۔

Facebook Comments