بے گھر افراد پریشان نہ ہوں، اب آپ ایک ڈالر کے عوض بھی گھر خرید سکتے ہیں

The Sicilian village of Sambuca
24جنوری2019
(فوٹو ہومز اینڈ پراپرٹی ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے)

ویب ڈیسک : (روم ) یورپ کے کم آبادی والے ممالک غیر ملکیوں کو راغب کرنے کیلئے نت نئے طریقے اپناتے رہتے ہیں،حال ہی میں یورپی ملک اٹلی کے مشہور شہر ’’سسلی‘‘ کے پہاڑی علاقے ’’سامبوکا‘‘میں درجنوں خالی مکانوں کی قیمت صرف ایک ڈالر لگائی گئی ہے۔

Sambuca Houses
(فوٹو ہومز اینڈ پراپرٹی ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے)

سامبوکا میں کل چھ ہزار افراد آباد ہیں اور یہاں کے زیادہ تر نوجوان روزگارکیلئے بڑے شہروں کا رخ کرچکے ہیں اس وجہ سے اس علاقے کی آبادی بھی کم ہورہی ہے ،سامبوکا کے رہائشیوں نے اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے خالی محل نما مکانات صرف ایک ڈالر میں بیچنے کا فیصلہ کیاہے۔

سامبوکا کے علاوہ بھی ایک اور گاؤں ’’گروٹول ‘‘ بھی خالی پڑا ہے جس میں صرف تین سو افراد رہتے ہیں اور چھ سو مکانات خالی ہیں۔

Sambuca Houses
(فوٹو ہومز اینڈ پراپرٹی ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے)

سامبوکا اور گروٹول کے رہائشی چاہتے ہیں کہ اس سے پہلے کہ یہ علاقہ بھوت نگر بن جائے ، وہ اسے آباد کرنے کیلئے اس طرح کی اسکیمیں پیش کررہے ہیں،اور دنیا بھر کے لوگوں کو دعوت دے رہے ہیں کہ کس طرح آپ اٹلی میں جائیداد کے مالک بن سکتے ہیں۔

سامبوکا میں گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کی جانب سے اٹلی کی حکومت کو ہزاروں ای میلز موصول ہوئی ہیں، ان میں دبئی، اسپین ،نیویارک اور دیگر ممالک کے لوگ شامل ہیں۔خریداروں میں بعض افراد نے سارے گھر خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

مکان کی قیمت چاہے کم رکھی گئی ہے لیکن باقی معاملات اتنے آسان نہیں ہیں۔خریدار کو سیکیورٹی کی مد میں 5600ڈالرزجمع کروانا ہونگے، اس کے علاوہ مکان کی تزئین وآرائش بھی خریدار کے ذمے ہوگی،جس پر تقریباً17000ڈالرز کا خرچہ آسکتاہے،خریدا ر کو مکان کی آرائش کا کام تین سال کے اندر مکمل کرناہوگا، تو ہی سیکیورٹی ڈیپازٹ واپس مل سکتاہے اور آپ وہاں رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

Facebook Comments