امریکہ میں ڈانس کے ذریعے علاج کر نے والا انوکھا ڈاکٹر

dancing doctor
20نومبر2018
فوٹو: بشکریہ ٹونی ایڈکنز/کیٹرز نیوز

ویب ڈیسک: (کیلیفورنیا) ویسے تو مختلف ڈاکٹرز کے علاج کرنے کے مختلف طریقے ہوتے ہیں لیکن امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ٹونی ایڈکنزنامی ایک ایسا ڈاکٹر بھی ہے، جو بچوں کا علاج رقص کے ذریعے کرتا ہے اسی وجہ سے ٹونی کو ’’ ڈانسنگ ڈاکٹر ‘‘ کہا جاتا ہے۔

کیلیفورنیا کی اورنج کاؤنئٹی میں مقیم ڈاکٹر ٹونی ایڈکنز کا ماننا ہے کہ ہنسی سے بہتر کوئی دوا نہیں ہے، کیونکہ مریضوں کے ساتھ گل مل جانا کسی بھی دوا سے زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے، وہ بچوں کے نیوروسرجن ہیں۔

ایک مرتبہ ڈاکٹر ٹونی نے زیرِ علاج بچے کے کامیاب آپریشن کے بعد فرطِ مسرت سے ڈانس کرنا شروع کر دیا تھا اور اپنے اس عمل سے بچے کو خوش کر دیا تھا۔ جس کے بعد اُنہوں نے یہ عمل تواتر سے دہرانا شروع کر دیا۔

اورنج کاؤنئٹی کے چلڈرن اسپتال میں ٹونی ایڈکنز اکثر بچوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ جس سے نہ صرف اسپتال کے ماحول میں مثبت تبدیلی آتی ہے بلکہ بچے خوشی خوشی اُن سے اپنا علاج بھی کروا لیتے ہیں۔

Facebook Comments