لوگوں کو زخمی کرنے کے جرم میں ریچھ کو سنگین سزا کا سامنا

17اپریل2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: ویسے تو دنیا بھر میں مجرمموں کو آپ نے عمر قید کی سزا ملتے دیکھا ہی ہوگا لیکن قازقستان میں بھورے ریچھ کا لوگوں کو زخمی کرنے پر خطرناک قرار دیتے ہوئے اسے عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ عمر قید کی سزا پانے والا ریچھ پہلے سرکس میں کام کرتا تھا لیکن اس کی حرکتوں سے تنگ آ کر اسے چڑیا گھر میں بھیج دیا گیا۔ 2004ء میں ایک بچے نے اسے کچھ کھانے کو دیا تو ریچھ نے اس کا ایک پاؤں پکڑ لیا اور اسے زخمی کر ڈالا۔ اس کے بعد ایک شہری نے اس ریچھ سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی تو اس نے اسے بھی شدید زخمی کر دیا جس کی بمشکل جان بچائی گئی۔

ان واقعات کے بعد اسے جیل میں قید کر دیا گیا جہاں اس کے مزید 700 انسانی دوست بھی موجود ہیں۔ جیل کا عملہ اور دیگر لوگ اس کے لیے کھانے کی اشیا لے کر آتے ہیں۔ جیل میں اس ریچھ کے لیے خصوصی گھر بھی بنایا گیا ہے جبکہ دیگر قیدی بھی ریچھ کی دیکھ بھال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

Facebook Comments