لاشوں سے بھرا دنیا کا انوکھا میوزیم

Catacombe dei Cappuccini
14مئی2019
(فوٹو بشکریہ بار کرافٹ امیجز)

ویب ڈیسک: (اٹلی) اٹلی کے علاقے سِسلی میں ایک میوزیم نما قبرستان واقع ہے جو کم از کم 400 سال پرانا ہے۔ سب سے پہلے 1599ء میں پادریوں نے ایک بڑے پادری ’سلویسٹرو آف گیوبیو‘ کی لاش کو محفوظ کیا تھا اور اسے زیرِ زمین تہہ خانے جیسے کمرے میں رکھ دیا تھا۔

اس میوزیم کو پالمرو کیپیوچِن کا نام دیا گیا ہے جہاں اب ممی اور مردوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔ 1600ء سے لے کر 1920ء تک یہاں لاشوں کو لایا جاتا رہا لیکن اب یہ سلسلہ بند ہو چکا ہے۔ یہاں موجود پادریوں اور دیگر عملے کی جانب سے قبرستانی میوزیم کی تصاویر لینے کی سخت پابندی تھی۔ اسی وجہ یہ دلچسپ جگہ منظرِ عام پر نہ آ سکی۔ یہاں پر لاشوں کے گلنے سڑنے کے مختلف مراحل کو اپنی آنکھوں سے دیکھا جاسکتا ہے اور اسی بنا پر اسے انسانی جسمانی انحطاط کی قدرتی تجربہ گاہ بھی کہا جاسکتا ہے۔ بعض لاشوں پر جلد کی پرتیں، بال اور ناخن موجود ہیں تو بعض لاشوں کے صرف ڈھانچے ہیں دکھائی دے رہے ہیں جن پر دیگر کسی شے کے کوئی آثار موجود نہی، جبکہ کئی لاشیں ٹوٹ پھوٹ کی بھی شکار ہیں۔

یہاں موجود ایک لاش کو خوبصورت لباس اور ہیٹ پہنایا گیا ہے اور اس کے طویل بال بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایک اور معصوم بچے کی لاش بھی یہاں موجود ہے جس کے سر پر سنہری پٹی بندھی ہوئی ہے۔ اگرچہ 1880ء میں اس قبرستان نما جگہ کو بند کردیا گیا تھا لیکن کسی طرح 1920ء تک یہاں لاشوں کے جمع ہونے کا سلسلہ جاری رہا۔

Catacombe dei Cappuccini

اس میوزیم کی دیواریں افقی اور عمودی اب لاشوں سے اٹی پڑی ہیں، لیکن یہاں دفن ہونے کیلئے مرنے سے پہلے درخواست دینی ہوتی ہے اور بسا اوقات مرنے والے کے اہلِ خانہ کو بھی اس کی خطیر رقم عطا کرنا ہوتی ہے۔

اس میوزیم میں لاشوں کی مجموعی تعداد 8000 سے زائد ہے اور ممی کی تعداد 1200ء کے قریب ہے جبکہ یہاں موجود عملہ لاشوں کی دیکھ بھال کرتا ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہاں عام شائقین بھی آ سکتے ہیں یا نہیں۔

Facebook Comments