دنیا کے گرم ترین صحرا صحارا میں میراتھن ریس! بازی کس نے جیتی؟

Marathon Race In Sahara Desert
13اپریل2019
(فوٹو اسکرین گریب)

ویب ڈیسک: (صحارا) دنیا کے سب سے بڑے ریگستا ن صحارا میں مشکل ترین میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا، جسے مراکش سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں نے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق براعظم افریقا کے اس ریگستان میں ہو نے والی34 ویں سالانہ میراتھن ڈیس سیبلز میں شرکاء کو ہموار زمین اور خوشگوار مو سم کے بجا ئے تپتی دھوپ میں ریتیلے ریگستان پر دوڑ ناتھا جبکہ اْنکے کاندھو ں پر پانی اور خوراک سے لدے بھاری بیگز بھی موجود تھے۔

دنیا کی اس مشکل ترین ریس کا آغا زمراکش سے کیا گیا ہے جس میں50ممالک سے شریک تقریباً800 ایتھلیٹس کو آگ برساتے سورج کے نیچے جلا دینے والی ریت پرچھ مرحلوں میں156 میل کا فا صلہ طے کر نا تھا۔

مراکش سے تعلق رکھنے والے المبراطی برادرز نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ مقابلہ جیت لیا۔

Facebook Comments