ہمدردی اور ایثار کے جذبے کی نئی مثال! چین میں ایک 12 سالہ لڑکے نے ساری دنیا کے دل جیت لئے

Brave Child In China
12اپریل2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (بیجنگ) چین کے صوبے میشان میں ہمدردی اور ایثار کے جذبے کی ایک نئی مثال سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ایک 12 سالہ بچہ اپنے معذور دوست کو پیٹھ پر لاد کر اسکول لے جاتا ہے اور پھر اسے گھر واپس بھی چھوڑ کر آتا ہے۔

چین کے صوبے سچوان کے علاقے میشان سے تعلق رکھنے والے اس ہونہار بچے کا نام ژیوبنگ یانگ ہے۔ پہلی جماعت میں اس کا دوست زینگ ہی ایک مرض، ’ مائیستھینیا گرے وِس‘ کا شکار ہوگیا اور دھیرے دھیرے اس کی ٹانگیں بیکار ہوگئیں۔ اب وہ اسکول آنے جانے سے معذور ہوگیا ہے، ایسے وقت میں ژیوبنگ یانگ نے اس کی جانب مدد کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا اور اسے اسکول لانے اور لے جانے لگا۔ اس کے بعد یہ سلسلہ چھ سال سے جاری رہا اور اب بھی وہ اپنے دوست کو پیٹھ پر سوار کر کے اسکول پہنچاتا ہے۔

اس بارے میں ژیوبنگ یانگ نے کہا کہ میرا وزن 40 کلوگرام اور میرے دوست زینگ ہی کا وزن 25 کلوگرام ہے اور اسی بنا پر میں اسے آرام سے اٹھا لیتا ہوں۔ اب دھوپ اور بارش سے بے فکر ہو کر وہ اپنے دوست کو سیڑھیاں چڑھ کر کلاس روم تک چھوڑتا ہے۔

درمیان میں دو دوسرے ہم جماعتوں نے زینگ ہی کی ذمے داری سنبھالی لیکن وہ جلد ہی ہانپ گئے تاہم یانگ کی مدد جاری رہی اور اس نے کسی سے اس کی شکایت نہیں کی یہاں تک کہ اس نے اپنی والدہ کو بھی نہیں بتایا۔

اسی لئے اس ہونہار بچے سے اسکول کے سارے اساتذہ محبت کرتے ہیں اور اس کی اس بے لوث خدمت کے معترف ہیں۔

Facebook Comments