دو بھائیوں نے توازن کا ناقابلِ یقین مظاہرہ پیش کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Guinness World Records
11دسمبر2018
(فوٹو بشکریہ گوگل)

ویب ڈیسک: (ہنوئی ) ویتنام کے دوبھائیوں نے خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے سیڑھیاں چڑھنے کا شاندار مظاہر ہ پیش کرکے اپنا نام گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کروالیا۔

پیبلو اور جوئیل نامی دوویتنامی بھائیوں نے ناقابلِ یقین کرتب دکھاتے ہوئے ایک دوسرے کو نہ صرف اپنے سر پر بیلنس رکھا بلکہ 97سیڑھیاں چڑھ کر ناظرین اور گینیزانتظامیہ کو ورطۂ حیر ت میں ڈال دیا۔

گینیز انتظامیہ نے اس اسٹنٹ کیلئے مشہورِ زمانہ فلم ’’گیم آف تھرون‘‘ کی لوکیشن کا انتخاب کیا، جہاں دونوں بھائیوں نے اس شاندار اسٹنٹ کو مکمل کرنے کیلئے محض52سیکنڈزکا وقت صَرف کیا۔

گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈزمیں نام درج کروانے کے بعد دونوں بھائیوں کا کہنا تھاکہ ہم نے اس سے قبل متعد دبار کوشش کی لیکن ناکام رہے تاہم ہمت اور جدوجہد جاری رکھی ، جس کے سبب ہمیں آج کامیابی نصیب ہوئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خطرناک اسٹنٹ جرمنی کے دو کرتب بازوں کے پاس تھا جنہوں نے اپنے توازن کو برقرار رکھتے ہوئے 90سیڑھیاں عبور کی تھیں۔

Facebook Comments