جنگلات کو آگ سے بچانے کیلئے بکریوں کی مدد حاصل کی جائے گی

Goats
09مئی2019
(فوٹو کیئرٹو ڈاٹ کام)

ویب ڈیسک:‌ (لاس اینجلس) کیلیفورنیا کے شعبہ فائر بریگیڈ نے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے باقاعدہ بکریوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بکریاں چونکہ خشک گھاس مزے سے کھاتی ہیں، سوکھی گھاس، ڈنٹھل اور مسواک جیسی خشک لکڑیوں کی کمی سے جنگل کی آگ پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

وینچیرا کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اگلے ہفتے لاس اینجلس کے شمال میں گھنے جنگلات میں سینکڑوں بکریاں بھیجے گا تاکہ وہ ایسے سبزے کو تلف کر سکیں جو فوری طور پر آگ پکڑتا ہے۔ آسمانی بجلی گرنے یا انسانی غلطی کے نتیجے میں جنگل میں لگنے والی آگ پھیلنے میں سب سے اہم کردار سوکھی گھاس پھوس اور لکڑیوں کا ہوتا ہے جسے بکریاں چرتی ہیں اور اس طرح سے جنگلات میں آتشزدگی کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے افسر کین وین وِگ کہتے ہیں کہ بکریاں اس وقت تک چرتی رہیں گی جب تک مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔ اس کے بعد انہیں دوسرے علاقوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔ اس طرح ایک وسیع رقبے سے خشک گھاس پھوس اور مسواک جیسی لکڑیوں کا صفایا کرنا ممکن ہو گا۔

یاد رہے کہ دنیا کے دیگر مقامات پر بھی بکریوں اور دیگر مویشیوں کے ذریعے جنگلات کی تراش خراش اور سوکھی گھاس کے خاتمے کا کام لیا جا رہا ہے جو کہ بہت مفید ثابت ہوا ہے۔

Facebook Comments