دانتوں سے مال بردار جہاز کھینچنے کا عالمی ریکارڈ

Guinez-Book-Of-World-Record
07نومبر2018
(فوٹو یو ٹیوب)

ویب ڈیسک: (کیف ،یوکرائن ) بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرائن کے 40سالہ اسکیویچ نے 677ٹن وزنی مال بردار بحری جہاز کو دانتوں کی مدد سے کھینچ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ، اُنہوں نے بحری جہاز کو 50فٹ تک کھینچ کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر وا لیا۔

یوکرائن حکومت کی جانب سے اسکیو یچ کو حیرت انگیز کرتب دکھانے پر قومی اعزاز سے نوازا گیا ۔

اسکیویچ کا کہنا تھاکہ اس کا م کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اُنہیں سخت محنت کرنا پڑی ۔اپنی کامیابی کواپنے والدین کے نام کرتے ہوئے اسکیویچ کا کہنا تھاکہ ہانا پیؤکے ریکارڈ کو توڑنا میری زندگی کا سب سے بڑا مقصد تھا ۔

ہانا پیؤنے 2001ء میں 635ٹن وزنی بحری جہازکو 50فٹ تک کھینچ کر عالمی ریکارڈ بنایاتھا ۔

یاد رہے کہ اسکیویچ 21.5ٹن وزنی ٹرام کو 22.3فٹ تک کھینچ کر پہلے ہی اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا چکے ہیں ۔

Facebook Comments