مشہور ہارر فلم ’ اینا بیل کمز ہوم‘ دیکھتے ایک شخص چل بسا

07جولائی2019
(فوٹو بک مائی شو)

ویب ڈیسک: (بینکاک) ریٹائرڈ برطانوی 77 سالہ شخص برنارڈ چیننگ ایک سینما میں نئی ریلیز ہونے والی مشہور ہارر فلم ’ اینا بیل کمز ہوم‘ دیکھ رہے تھے کہ بیٹھے بیٹھے وہ جان کی بازی ہار گئے۔

فلم ختم ہونے کے بعد ایک خاتون نے برنارڈ کو اپنی سیٹ پر بے سدھ دیکھا اور انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ خاتون اس وقت خوف سے کانپ رہی تھی اور ایمبولینس طلب کی گئی۔ ایمبولینس کے عملے نے انہیں مردہ قرار دیدیا اور ان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا۔

Barnard

اس سے قبل سینما کے عملے نے لوگوں کو برنارڈ کی تصاویر اور ویڈیو بنانے سے منع کردیا۔ جبکہ کئی لوگ اس کے آس پاس بیٹھے فلم دیکھ رہے تھے اور انہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ پاس بیٹھا شخص اب اس دنیا میں نہیں رہا۔

پولیس نے کہا کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے برنارڈ کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور اس کے بعد اس کی لاش برطانیہ بھجوانے کے انتظامات کئے جائیں گے۔ دوسری جانب برطانیہ کا سفارتی عملہ مسلسل اس معاملے پر تھائی لینڈ سے رابطے میں ہے۔

Facebook Comments