موبائل پر دوستی اور بعد میں شادی کا فلمی ڈراپ سین ہو گیا

Marriage
07اپریل2019
(فوٹو بشکریہ گوگل )

ویب ڈیسک: (کراچی) کراچی میں ایک نوجوان کی خاتون کے ساتھ موبائل فون پر دوستی ہوئی جس کے بعد جلد ہی دوستی شادی میں بدل گئی تاہم اب اس کا فلمی ڈراپ سین سامنے آیا ہے ۔

لڑکی زیور اور نقدی لے کر گھر سے فرار ہو گئی۔ شوہر کے مطابق بیوی نے ایک رات فون کر کے جلدی گھر آنے کا کہا اور جب میں گھر پہنچا تو دروازے پر تالا لگا ہوا تھا، جس پر میں نے اہلیہ کو فون کیا تو اُس کا موبائل بند تھا۔شوہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھر میں داخل ہو کر دیکھا تو الماری اور درازیں کھلی ہوئی تھیں اور اُن میں سے سامان باہر پڑا ہوا تھا۔ شوہر کے مطابق اہلیہ گھر سے اہم دستاویزات، ایک لاکھ روپے کے زیورات لے کر غائب ہو گئی ہے۔

شوہر نے متعلقہ تھانے میں مقدمے درج کرنے کے لیے درخواست دائر کی جس میں یہ بھی بتایا گیا کہ فرار ہونے سے ایک روز قبل اُس کی اہلیہ نے دونوں کے موبائل سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی تھیں۔ درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں نے دسمبر میں کورٹ میرج کی تھی۔

Facebook Comments