کیا آئس کریم کسی کی جان بھی لے سکتی ہے ؟ جانیئے اس رپورٹ میں

Spicy Ice Cream
06مارچ2019
(فوٹو اسکرین شاٹ)

ویب ڈیسک : (گلاسکو) آئس کریم ایک ایسی چیز ہے جس کا نام سنتے ہی ذہن میں ایک لذید ٹھنڈی اور میٹھی شے کا خیال آجاتاہے ۔دنیامیں بے شمار ایسے کھانے پائے جاتے ہیں جنہیں بہت تیکھی اور تیز مرچوں سے بنایا جاتاہے ان میں ایک آئس کریم بھی شامل ہے۔

اسکاٹ لینڈ نے شہر گلاسکو میں مرچوں سے بنی ایسی آئس کریم بھی دستیاب ہے، جسے دنیا کی سب سے تیکھی آئس کریم کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔اس خاص قسم کی آئس کریم کی تیاری کیلئے دنیا کی سب سے تیز اور تیکھی مرچوں’’کیرولیناریپرز ‘‘ کا انتخاب کیا جاتاہے۔مرچوں کا تیکھا پن جانچنے کیلئے اسکیل پر اس کی درجہ بندی 15لاکھ 69 ہزار300 یونٹ کی جاتی ہے۔

اس جان لیوا آئس کریم کی تیاری کے وقت عملے کو موٹے دستانے پہننا پڑتے ہیں تاکہ وہ اس کے تیکھے پن سے محفوظ رہ سکیں۔

آئس کریم چکھنے کیلئے آپ کو ایک فارم پر دستخط کرنا ہوتے ہیں، جس پر یہ درج ہوتاہے کہ آپ کی عمر18سال سے زیادہ ہے اور آئس کریم کھانے کے بعد کسی انجری ،بیماری یا موت کی صورت میں ریستوران انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوگی۔

آئس کریم کے انتہائی تیکھے پن کی وجہ سے اسے ’’شیطان کی سانس ‘‘ کہا گیا ہے۔

Facebook Comments