یکم جنوری 2019ء کو پاکستان میں کتنے بچے پیدا ہوئے ؟

Cute Babe
06جنوری2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا بہت ضروری ہے کیونکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کسی خطرے سے کم نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سال کے پہلے روزپندرہ ہزار بچے پیداہوئے ، جس کا مطلب ہے کہ ایک ماہ میں ساڑھے چار لاکھ اورسالانہ 54لاکھ بچے پیدا ہونگے۔

پاکستان دنیا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی والے ممالک میں سے ایک ہے ،ابھی پاکستان کی آبادی بیس کروڑہے اور اگر آبادی اسی شرح سے بڑھتی رہی تو ہم آنے والے سالوں میں دنیامیں چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائینگے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ ایک خطرناک صورتحال ہے کیونکہ اس وقت پاکستان کی کل آبادی کا ساٹھ فیصد حصہ پچیس سال سے کم عمرافراد پر مشتمل ہے۔

ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور نوے فیصد آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے ،پاکستان میں خوراک کی قلت بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

آبادی میں بے تحاشہ اضافے کوکم کرنے کیلئے خاندانی منصوبہ بندی کو اپنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے، اور ان مشکلات پر قابو پانے کیلئے عوام دوست پالیسیاں بنانا ہونگی۔

Facebook Comments