ٹریفک پولیس کے پوسٹرز کو بھی رشوت دی جانے لگی

Sri Lankan Boys 05جنوری2019
(فوٹو اسکرین شاٹ)

ویب ڈیسک : (کولمبو) سری لنکا کے علاقے واونیہ میں سڑک کنارے کھڑے ٹریفک پولیس افسر کے کٹ آؤٹ (حقیقی سائزپوسٹر) کو ازراہِ مذاق رشوت دینے پر دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دو سری لنکن نوجوانوں نے بائیک سڑک کنارے کھڑی کر کے جیب سے پیسے نکال کر ٹریفک پولیس کی ڈمی کو دینے کی کوشش کی، ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔

سری لنکن پولیس نے ویڈیو دیکھنے کے بعد دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ، جنہیں بعدازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق نوجوانوں نے پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے اور پولیس کے ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی مرکزی شاہراہوں پراس طرح کے کٹ آؤٹ نصب کئے گئے ہیں ، جن کا مقصد مقررہ رفتار کی خلاف ورزی کو روکنا ہے ۔

دوسری جانب سے سوشل میڈیا پر سری لنکن پولیس کے اس ایکشن پر تنقید کی جا رہی ہے ،اور عام لوگوں کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ نوجوانوں نے محض پولیس کے شعبے میں کرپشن کی لعنت اجاگر کرنے کی ایک کوشش کی تھی، اس لئے ان نوجوانوں کو گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔

Facebook Comments