امارات میں ہزاروں سال پرانی روایت، توپ کے گولوں سے افطار کا اعلان کیا جاتا ہے

Canon Fire
04مئی2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (یو اے ای) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، اس رحمتوں، برکتوں اور فضیلت والے مہینے میں سحر و افطار کے وقت کا اعلان ہر ملک میں منفرد انداز میں کیا جاتا ہے۔

جس طرح پاکستان میں سحری اور افطار کے وقت کا اعلان سائرن بجا کر کیا جاتا ہے، اُسی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی ہزاروں سال پرانی توپ کے گولے داغ کر افطار کے وقت کا اعلان کرنے کی روایت آج بھی برقرار ہے۔

رمضان المبارک کے موقع پر دبئی، شارجہ،عجمان سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کے دوران مختلف مقامات پر توپیں رکھ دی جاتی ہیں ، جو ماہِ مبارک کے آغاز اور دوران رمضان اذانِ مغرب کے وقت توپ کے گولے داغ کر افطار کے وقت کا اعلان کرتی ہیں۔

ماہِ صیام کے دوران افطار کے وقت شہر توپوں کی آواز سے گونج اُٹھتا ہے اور روزہ دار روزہ کھولتے ہیں جبکہ یہ منظر دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد ان مقامات کا رُخ کرتی ہے۔

واضح رہے شارجہ میں گیارہ مختلف مقامات جبکہ دبئی میں چھ مختلف مقامات پر یہ توپیں نصب کر دی گئی ہیں۔

Facebook Comments