ایک سو اٹھاسی نشستوں والا طیارہ اور مسافر ایک! دلچسپ فضائی سفر کا قصہ مشہور گیا

Sciences Lithuania Passenger
03اپریل2019
(فو ٹو فائل)

ویب ڈیسک: (ولینس) یورپی ملک لیتھوانیا کے ایک مسافر نے 188 سیٹوں والے بوئنگ طیارے میں مسافر کے طور پر اکیلے سفر کر کے موجیں کیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیتھونیا کے ایک شہری کو اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب وہ بوئنگ 737-800 طیارے کا اکلوتا مہمان بن گیا، اسکریمنتس نامی شہری نے لیتھوانیا کے دارالحکومت ولینس سے اٹلی کے شہر برگامو کا تک کا فضائی سفر اکیلے مسافر کے طور پر کیا۔

متعلقہ ٹریول ایجنسی کا کہنا تھا کہ اس نے اٹلی سے مسافروں کے ایک گروہ کو واپس لانے کے لیے طیارہ چارٹرڈ کیا تھا تاہم خالی پرواز اٹلی لے جانے کی بجائے یک طرفہ روٹ کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کیا لیکن صرف ایک مسافر نے ٹکٹ حاصل کی ۔

اکلوتے مہمان نے طیارے میں ایک سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور لکھا کہ 2 گھنٹے سے کم کا یہ سفر زندگی کا یادگار ترین لمحہ بن گیا۔

Facebook Comments