ٹوتھ پیسٹ میں شامل رنگوں کی حقیقت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

Toothpaste Tube
29اگست2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) ویسے تو انسانی جسم کے تمام اعضا ہی اللہ کی دی ہوئی بہترین نعمتیں ہیں لیکن دانتوں کا ایک اپنا ہی مقام ہے۔ ہر انسان کو اپنے دانتوں کی بہت فکر رہتی ہے، کیونکہ صحتمند دانت ہی صحتمند جسم کی ضمانت ہیں۔

دانتوں کو سفید، چمکدار اور مضبوط بنانے کیلئے مارکیٹ میں متعدد قسم کے ٹوتھ پیسٹ دستیاب ہیں۔ کیا آپ نے کبھی ٹوتھ پیسٹ ٹیوب پر لگے رنگوں پر غور کیا ہے؟ شاید نہیں! کیونکہ عموماً لوگ انہیں غیر ضروری سمجھتے ہیں۔

عام طور پر ٹوتھ پیسٹ ٹیوب پر چار رنگوں میں سے کوئی ایک ہوتا ہے یعنی لال، نیلا، سبز اور سیاہ، اگر آپ غور کریں تو پتا چلے گا کہ یہ رنگ بلاوجہ نہیں بلکہ ٹوتھ پیسٹ میں شامل کارآمد اجزاء کی نشاندہی کرتے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ جسم کو صحت مند رکھنے کیلئے دانتوں کا صحتمند ہونا بہت ضروری ہے! تحقیق سے ثابت

ٹیوب پر موجود سیاہ رنگ خطرے کی علامت کو ظاہر کرتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس پیسٹ میں مصنوعی کیمیکلز شامل ہیں۔ لال رنگ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ پیسٹ سیاہ کی نسبت کم خطرناک ہے کیونکہ اس میں مصنوعی کیمیکلز کے ساتھ ساتھ قدرتی اجزاء بھی شامل ہیں۔

نیلا رنگ بتاتا ہے کہ اس پیسٹ میں قدرتی اجزاء کے ساتھ ساتھ ایسے مادّے بھی شامل ہیں جو یا تو دواؤں کی حیثیت رکھتے ہیں یا پھر ان میں دواؤں جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں تاہم اگر ٹوتھ پیسٹ پر سبز رنگ (گرین) نمایاں ہو تو اس کا مطلب یہ مکمل قدرتی اجزاء پر مشتمل ہے یعنی یہ دانتوں کی صحت کیلئے بہترین ہے۔

Facebook Comments