ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں‌ کو کورونا کی تشخیص کے بعد کیا کرنا چاہیے؟

What should patients with high blood pressure do after being diagnosed with corona?
09جون2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (بیجنگ) چینی ماہرین نے حالیہ تحقیقی کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کی بیماری کا شکار افراد کو کورونا کی تشخیص کے بعد احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل اور باقاعدگی سے ادویات کا استعمال کرنا چاہیے بصورت دیگر اُن کی موت کا خطرہ دگنا ہو جاتا ہے ۔

چین کے ماہرین نے کورونا سے ہونے والی اموات پر مطالعہ کیا جس کے نتائج یورپین ہارٹ جرنل جریدے میں شائع کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شی جیانگ اسپتال کے ماہرین کی زیرسرپرستی ہونے والی تحقیق میں ووہان کے 2 ہزار سے زائد مریضوں کا ڈیٹا جمع کر کے اُن کا تجزیہ کیا گیا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: ہر وقت رہنے والا ہائی بلڈ پریشر کیسے کم کیا جائے؟ انتہائی مفید ہدایات جانیئے

ماہرین نے اُن مریضوں کی تفصیلات جمع کیں جو 5 فروری سے پندرہ مارچ کے درمیان کورونا کی وجہ سے اسپتالوں میں زیر علاج رہے، ڈیٹا دیکھ کر ماہرین خود حیران رہ گئے کیونکہ متاثرہ مریضوں میں سے تیس فیصد مریض ایسے تھے جنہیں پہلے سے ہائی بلڈ پریشر کی بیماری تھی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: ماہرین نے ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنے کا انتہائی آسان کلیہ بتا دیا

ماہرین نے کورونا سے متاثرہ افراد کی میڈیکل ہسٹری جمع کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ہائی بلڈ پریشر کی بیماری میں مبتلا افراد کی کورونا سے دیگر کے مقابلے میں زیادہ اموات ہوئیں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی عمر کے لوگ جو ہائی بلڈپریشر کا شکار ہیں کورونا کی وجہ سے اُن کی موت کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں دگنا ہو جاتا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: ہائی بلڈ پریشر والے افراد دوائیں چھوڑ کر امرود کھائیں

اے آر وائے کی رپورٹ کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کی بیماری میں مبتلا چار فیصد وہ افراد جو کورونا سے متاثر ہوئے وہ دوران علاج انتقال کر گئے جبکہ کم بلڈ پریشر کی بیماری کا شکار افراد کی شرح صرف ایک فیصد رہی۔

طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ وہ لوگ جنہیں ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہے اور بالخصوص جو پچاس سال کی عمر سے زائد ہیں وہ کورونا کی علامات ظاہر ہونے یا وائرس کی تشخیص کے بعد اس بات کا خیال رکھیں کہ انہیں دیگر کے مقابلے میں زیادہ خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا کہ ایسے تمام افراد کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے اپنے تحفظ کو یقینی بنائیں اور دوسروں سے زیادہ احتیاط کریں۔ ہائی بلڈپریشر کا شکار وہ مریض جو وبا کا شکار ہوئے اور انہوں نے ادویات استعمال نہیں کیں تو وائرس سے اُن کی ہلاکت کی شرح 8 فیصد رہی جبکہ جنہوں نے باقاعدگی سے دواؤں کا استعمال کیا اُن کی موت کی شرح پانچ فیصد کم رہی۔

Facebook Comments