کن غذائی اشیا کو فریج میں نہیں رکھنا چاہیئے! ماہرین نے بتا دیا

30اگست2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: دورِ جدید کی سب سے اہم ایجادات میں سے ایک ریفریجریٹر ہے، یہ ایک ایسی سہولت ہے جس سے ہم کئی قسم کے فائدے اٹھا رہے ہیں، مثال کے طور پر ہم کھانا خراب ہونے سے بچانے کیلئے ریفریجریٹر کا استعمال کرتے ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جنہیں ریفریجریٹر میں رکھنے سے ان میں سے غذائیت ختم ہو جاتی ہے۔

ذیل میں ہم کو بتانے جا رہے ہیں کہ وہ کونسی غذائی اشیا ہیں جنہیں فریج سے باہر رکھنے میں ہی فائدہ ہے۔

کافی

Coffee
کافی کو اگر فریج میں رکھا جائے تو یہ خشک ہوجاتی ہے۔ اسکے علاوہ اس کی خوشبو سے فریج کی فضا میں موجود تمام جراثیم اس کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔

شہد

Honey
(فوٹو ڈیز آف دی ایئر ڈاٹ کام)

شہد کو فریج میں رکھنے سے گریز کرنا چاہیئے۔ فریج کی ٹھنڈک شہد کے مالیکیولز کو سخت کر دیتی ہے، جس کے باعث اسے نکال کر استعمال کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ڈبل روٹی

Bread
ڈبل روٹی معمول کے درجہ حرات پر تازہ اور نرم رہتی ہے۔ فریج میں یہ سخت ہوجاتی ہے۔

آلو

Potato
آلو کی ساخت اور ذائقہ فریج میں رکھنے پر تبدیل ہوجاتا ہے۔ آلو کو ہمیشہ فریج سے باہر مگر ٹھنڈی جگہ پر رکھنا چاہیئے۔

پیاز

Onion
بغیر چھلی ہوئی پیاز کو فریج میں رکھنا اسے خراب کرنے کا باعث بنتا ہے۔ پیاز کو فریج کے علاوہ کسی اور ٹھنڈی جگہ پر اور دیگر سبزیوں سے علیحدہ رکھنا چاہیئے۔

ٹماٹر

Tomato
ٹماٹر کو عموماً فریج میں رکھا جاتا ہے۔ اسے فریج میں رکھنے سے یہ خراب ہونے سے تو بچ جاتے ہیں، لیکن ٹھنڈک ان کے ذائقہ پیدا کرنے والے اجزا کو متاثر کرتی ہے، جس کے باعث ٹماٹر اپنی لذت گنوا بیٹھتے ہیں۔

Facebook Comments