بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے کی وجہ سے کونسی موذی بیماریاں پھیلتی ہیں! ماہرین نے بتا دیا

What catastrophic diseases spread because children are not vaccinated! Experts said
21اگست2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (واشنگٹن) اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے کی وجہ سے کینسر، ایبولا اور ایڈز جیسے موذی امراض پھیلتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کے پیدائشی یا حفاظتی ٹیکوں (ویکسن) کا نہ لگوانا ساری دنیا کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویکسن نہ لگوانے کی وجہ سے سنگین بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں خسرہ کی وبا شدت اختیار کر گئی ہے، کولمبیا کی 26 ریاستیں اس کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔

عالمی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی، موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں، صحت کے شعبوں میں ناقص انتظامات اور غربت کی وجہ سے ایبولا، ڈینگی وائرس، کینسر اور ایڈز جیسے موذی امراض تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن 10 علاقوں میں والدین نے بچوں کو پیدائشی ٹیکے نہیں لگوائے وہاں موذی امراض نے شدت اختیار کی اور سینکڑوں لوگ اس سے متاثر بھی ہوئے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے تحقیق کے بعد رپورٹ جاری کی جس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکا میں 300 لوگ مذکورہ بیماریوں سے متاثر ہوئے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حفاظتی ٹیکوں کے نہ لگنے کی وجہ سے بیکٹیریا اور ایسے طاقت ور وائرس پیدا ہوئے جن کی وجہ سے عارضہ قلب کی بیماریاں بھی بڑھیں۔

Facebook Comments