قرآن پاک کے ایسے فوائد سامنے آ گئے جو پہلے آپ نہیں جانتے ہوں گے

Benefits of The Holy Quran
13جنوری2020
(فوٹو : اسٹاک امیج)

ویب ڈیسک: (جدہ) حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حافظ قرآن افراد کا دماغ عام افراد سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے، جس کی وجہ سے وہ دیگر بیماریوں مثلاََ شوگر، بلڈ پریشر اور ڈپریشن سے محفوظ رہتے ہیں۔

ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ قرآن کریم کی کرامات و معجزات بے شمار و لاثانی ہیں جن میں کسی قسم کے شک کی گنجائش ہی نہیں، عظیم آسمانی کتاب میں بنی نوع انسان کی ہدایت و رہنمائی، اصلاح و بھلائی کے قواعد و ضوابط موجود ہیں۔ صدیوں سے علما و مفکرین اس عظیم کتاب پر تحقیق کرتے رہے ہیں اور نئے نئے معجزات سامنے آتے رہے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ امریکی گلوکارہ نے قرآن پاک کی تلاوت کر کے دنیا کو دنگ کر دیا

سعودی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے القصیم یونیورسٹی کے شعبہ طب میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حافظ قرآن افراد کا دماغ عام افراد سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے، اسی وجہ سے 81 فیصد حُفاظ قرآن شوگر، بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر) کے علاوہ ڈپریشن کے مرض سے محفوظ رہتے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ دنیا کا پہلا قرآن پارک عوام کیلئے کھول دیا گیا

قصیم یونیورسٹی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے کافی عرصے تک متعدد افراد کا جائزہ لیا اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جنہوں نے کم از کم 10 سپارے حفظ کر رکھے ہیں، ان میں ڈپریشن 81 فیصد، شوگر 71 فیصد اور بلڈ پریشر کا مرض 64 فیصد ان افراد کے مقابلے میں کم ہے جنہوں نے محض چند صورتیں ہی حفظ کی ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ دیکھیئے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنی مقدس کتاب کی حفاظت کی

طبی تحقیقی ٹیم نے بریدہ کی مساجد سے لوگوں کو منتخب کیا جن کی عمریں 55 برس یا اس سے زائد تھیں۔

Facebook Comments