سعودی عرب میں بچی کو دنیا کا مہنگا ترین انجکشن مفت لگا دیا گیا

Zolgensma
28اگست2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (الریاض) دنیا کے مہنگے ترین انجکشن کا نام زولجنسما ہے، اور یہ انجکشن سعودی عرب کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں موروثی مرض میں مبتلا زیر علاج بچی کو مفت لگا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ایک شہری مساعد الشہرانی کا کہنا ہے کہ میری بچی عضلات کے موروثی مرض میں مبتلا ہے، اور اس کا علاج کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں ہو رہا ہے، حکومت نے اس کی زندگی بچانے کے لیے 80 لاکھ کے انجکشن کا بندوبست کیا، اس سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب میں ایک انسان کی زندگی کتنی انمول ہے۔

مذکورہ انجکشن موروثی خرابی سے پیدا ہونے والے مہلک مرض کی مؤثر دوا ہے، یہ مرض انسانی عضلات کواس حد تک کمزور کر دیتا ہے کہ وہ چلنے پھرنے تک کے قابل نہیں رہتا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ڈاؤن سنڈروم ایک انتہائی خطرناک بیماری! ماہرین نے اہم معلومات جاری کر دیں

امریکی حکام نے سال 2019ء میں مذکورہ دوا کی منظوری دی تھی جسے نوفارتیس کمپنی سوئٹزر لینڈ میں تیار کرتی ہے، عام لوگوں سے اس کی قیمت 2.1 ملین ڈالرز وصول کی جاتی ہے، اسے اس وقت دنیا کا سب سے مہنگا ترین انجکشن مانا جاتا ہے۔

Facebook Comments