روسی کمپنی نے دنیا کی سستی ترین کورونا ویکسین کی قیمت کا اعلان کر دیا

COVID 19 Vaccine Russia
24نومبر2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (ماسکو) روسی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کورونا ویکسین ’اسپیوٹنک وی‘ جنوری 2021 میں دستیاب ہوگی جس کی پوری دنیا میں قیمت 20 ڈالر ( تین ہزار روپے) ہوگی تاہم ملک بھر میں یہ مفت میں لگائی جائے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی کمپنی نے کورونا ویکسین ’’اسپیوٹنک وی ‘‘ کی دنیا بھر کے لیے دو خوراکوں کی قیمت 20 ڈالر مقرر کی ہے جب کہ روسی شہریوں کو یہ ویکسین مفت میں لگائی جائیں گی۔

دوا ساز کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس ویکسین کی پہلی خوراک کے 28 ویں دن 91 فیصد جب کہ دوسری خوراک کے 14 دن بعد یہ 95 فیصد تک مؤثر پائی گئی جب کہ کسی قسم کے مضر اثرارت سامنے نہیں آئے۔ روسی ویکسین کی پہلی خوراک کا تجربہ 22 ہزار جب کہ دونوں خوراکوں کی آزمائش 19 ہزار رضاکاروں پر کی گئی اور یہ تحقیق معروف عالمی سائنسی جریدے میں شائع کی جائے گی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: کورونا وائرس اب ہوا سے بھی پھیلنے لگا، عالمی ادارہ صحت

کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ ویکسین آر این اے ویکسین کے مقابلے میں دو گنا سستی ہے جب کہ اسے 2 سے 8 سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں رکھا جا سکتا ہے۔ اسپیوٹنک وی ویکسین کو گمالیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف ایپی ڈیمیولوجی اینڈ مائیکرو بائیولوجی نے تیار کیا ہے جب کہ یہ پہلی ویکسین ہے جسے روس کی وزارت صحت نے رجسٹر بھی کیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: ایک لائٹر نے ہر طرف کورونا کورونا کر دیا

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جی-20 سمٹ کے ورچوئل اجلاس سے آن لائن خطاب میں ضرورت مند ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی کی پیشکش بھی کر چکے ہیں۔

Facebook Comments