گرم پانی سے نہانے کا بہترین فائدہ سامنے آ گیا

The best benefit of bathing with hot water revealed
02اکتوبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لندن) ماہرین نے ایک نئی تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ جسم کی اضافی چربی کو زائل کرنے کیلئے اب کسی ورزش کی ضرورت نہیں، بلکہ اس مقصد کیلئے آپ کو نہانے کی ضرورت ہے۔

جیسا کہ اضافی وزن یا موٹاپے کا شکار افراد اپنے وزن میں کمی کیلئے سخت ورزش یا ادویات استعمال کرتے ہیں، لیکن اب انہیں ایسا کرنے کی ضرورت نہیں۔

برطانیہ کے ماہرینِ صحت نے جسم کی اضافی چربی ختم کو کرنے کا ایسا طریقہ ایجاد کیا ہے، جس کیلئے ہاتھ بھی ہلانے یا چہل قدمی کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ نہا کر اسے ختم کیا جا سکے گا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ایسے کون سے کام ہیں جنہیں انجام دینے سے موٹاپا آپ سے دور رہ سکتا ہے؟

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اضافی چربی کو زائل کرنے کیلئے روزانہ گرم ببل باتھ یعنی گرم پانی کے ٹب میں پر سکون بیٹھنا ہوگا، اس عمل سے بدن کی اضافی چربی میں کمی واقع ہونے لگے گی۔ ماہرین کے مطابق یہ بات انہوں نے تحقیق کی بنیاد پر کی، جس میں موٹاپے کا شکار درجنوں افراد نے حصہ لیا۔ مطالعے کے دوران شرکاء کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ڈائٹنگ کے بغیر وزن کم کرنے کے انتہائی آسان طریقے

تحقیقاتی ٹیم نے ایک گروپ کو روزانہ سائیکل چلانے جبکہ دوسرے کو 40 ڈگری سینٹی گریڈ گرم پانی میں آدھے گھنٹے بیٹھنے کا کہا۔ ماہرین کے مطابق تحقیقی نتائج سامنے آنے پر وہ خود بھی حیران رہ گئے کیونکہ سائیکل چلانے والے گروپ کے ممبران کی کیلوریز کم جبکہ ٹب میں بیٹھنے والوں کی روزانہ 140 کیلوریز ضائع ہوئیں۔

تحقیقاتی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ روزانہ گرم پانی سے غسل کرنے سے بلڈ پریشر، شوگر جیسی بیماریوں کو بھی بس میں کیا جا سکتا ہے جبکہ اس کی وجہ سے نیند بھی پر سکون آتی ہے۔

Facebook Comments