جگر کی خرابی کی بنیادی اور اہم ترین علامات

Liver
30اگست2021
(فوٹو : اسٹاک امیج)

ویب ڈیسک: (لاہور) جگر انسانی جسم کا ایک اہم عضو ہے! وہ کونسی علامات ہیں جن کے ظاہر ہونے پر جگر کی خرابی کا اشارہ ملتا ہے؟ صحتمند رہنے کیلئے ان علامت کا جاننا انتہائی ضروری ہے۔ ذیل میں تفصیل سے ان علامات کے بارے میں جانتے ہیں۔

بخار رہنا

جگر خون کو صاف نہیں کر پاتا جس کی وجہ سے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور ہر وقت بخار رہنے لگتا ہے۔

پیشاب کی سیاہی مائل رنگت

زیادہ پانی پینے کے باوجود سیاہی مائل یا گہرا پیلا، خونی رنگ کا پیشاب اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کے جگر کو کسی خرابی کا سامنا ہے اور ایسی صورت میں فوری طور پر معالج سے رجوع کرنا چاہیئے۔

خشکی اور خارش

خون میں فاضل اور زہریلے مادوں کے بڑھنے کی وجہ سے جلد پر خشکی اور خارش شروع ہو جاتی ہے، اس کے علاوہ جلد اتنی حساس ہو جاتی ہے کہ چھوٹا سا زخم بھی گہری چوٹ کی طرح لمبے عرصے تک رہتا ہے اور تکلیف دیتا ہے۔

پیلی آنکھیں

اکثر کسی دوا سے بھی آنکھوں یا جلد کا رنگ وقتی طور پر پیلا ہو سکتا ہے لیکن اگر بظاہر کوئی وجہ نہیں تو آنکھوں اور جلد کا پیلا پن یرقان کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ اس صورت حال میں ڈاکٹرز سب سے پہلے ہیپاٹائٹس بی اور سی کا ٹیسٹ کرتے ہیں۔

وزن میں اچانک کمی

بغیر کسی ڈائیٹ پلان اور ورزش کے وزن میں نمایاں کمی بھی جگر کی خرابی کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔

اوپر بیان کی گئیں وہ تمام علامتیں ہیں جو جگر کی عام بیماریوں میں ظاہر ہو سکتی ہیں لیکن جگر کی کوئی بھی بیماری معمولی نوعیت کی نہیں ہوتی لہٰذا اگر خدا نخواستہ آپ میں یہ علامات ظاہر ہوں تو جلد سے جلد ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Facebook Comments