ایک خون ٹیسٹ کی بدولت مستقبل میں دل کو لاحق ہونے والی بیماریوں کے بارے میں جاننا ممکن

Heart Diseases
13فروری2020
(فوٹو : ہارورڈ ہیلتھ)

ویب ڈیسک: (نیویارک) ایک خون ٹیسٹ سے کئی برس قبل امراض قلب کی پیشینگوئی ممکن ہو سکے گی، خون ٹیسٹ فی الحال تحقیقی مراحل کیلئے استعمال ہو رہا ہے، جلد امریکا میں متعارف کرایا جائے گا۔

امراض قلب اکثر اس وقت سامنے آتے ہیں جب معاملہ کافی بگڑ چکا ہوتا ہے اور مریض ان کے بارے میں جان کر دنگ رہ جاتا ہے لیکن اب ایک خون کے ٹیسٹ سے کئی برس قبل ہارٹ اٹیک کے خطرے کے بارے میں جاننا ممکن ہو سکے گا۔

یہ انتہائی حساس ٹروفینین ون بلڈ ٹیسٹ ہے، جو امراض قلب کی پیشینگوئی کئی برس پہلے کر سکے گا، یہاں تک کہ ایسے افراد میں بھی جن میں کسی قسم کی علامات سامنے نہیں آئی ہوں گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق طبی جریدے جرنل سرکولیشن میں شائع تحقیق کے دوران 15 برس کے عرصے میں 54 سے 73 سال کے 8 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا، 1998ء میں جب پہلی بار ان افراد کے خون کے نمونوں کو لیا گیا تو ان میں امراض قلب کا کوئی امکان موجود نہیں تھا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے پہلا انسانی دل تیار کر لیا گیا

جس کے بعد دوا ساز کمپنی کے تیار کردہ انتہائی حساس بلڈ ٹیسٹ میں ان کے خون میں ٹروپونین کی سطح کا جائزہ لیا گیا، یہ ایک ایسا پروٹین ہے، جو دل اس وقت خارج کرتا ہے جب اسے نقصان پہنچ رہا ہوتا ہے اور خون کے نمونوں میں اس کی تشخیص ممکن ہوتی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ اگر دل کی صحت چاہتے ہیں تو سبزیوں اور دالوں کا استعمال زیادہ کیجئے

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس تحقیق میں رضاکاروں کا جائزہ 15 برس تک لیا گیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ انہیں امراض قلب کا سامنا تو نہیں ہوتا، 85 فیصد محفوظ شدہ خون کے نمونوں میں ٹروپونین کی تشخیص ہوئی اور نتائج سے ثابت ہوا کہ جن افراد کے نمونوں میں اس پروٹین کی مقدار بہت زیادہ ہے، ان میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ دوگنا جبکہ فالج کا خطرہ 3 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ آنکھوں سے دل کے امراض کا پتہ لگایا جا سکے گا

ٹروپونین کی زیادہ مقدار ہونے سے لوگوں میں ہارٹ فیلیئر کے باعث ہسپتال پہنچ جانے کا خطرہ 4 گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق امراض قلب اور فالج دنیا میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے تاہم ان کی روک تھام اس وقت ممکن ہے جب ان کی تشخیص جلد ہو جائے تاہم طرز زندگی میں تبدیلیاں لا کر اس خطرے کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ پاکستان میں دل کا مرض کیوں بڑھ رہا ہے؟ طبی ماہرین نے بتا دیا

یہ خون کا ٹیسٹ فی الحال تحقیقی مراحل کیلئے استعمال ہو رہا ہے لیکن اسے جلد امریکا میں متعارف کراویا جائے گا۔

Facebook Comments