گوشت خوری امراض قلب کی سب سے بڑی وجہ قرار

Meat
15اگست2021
(فوٹو : اسٹاک امیج)

ویب ڈیسک: (نیویارک) کیا آپ جانتے ہیں کہ گوشت کے مقابلے میں ہرے پتوں والی سبزیاں کس طرح آپ کو تندرست و توانا رکھ سکتی ہیں، تازہ ترین سروے سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ اگر بڑی عمر کے افراد گوشت خوری کم کر کے ہرے پتوں والی سبزیوں کو اپنی غذا میں شامل کریں تو اس سے دل کے دورے اور دیگر قلبی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

اڈھیر عمر کی خواتین میں دل کے عارضے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اگر وہ سبزیاں کھانے کی عادت اختیار کر لیں تو اس سے دل کو صحتمند رکھنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی ماہرینِ قلب پھلوں اور سبزیوں کو غذا میں شامل کرنے پر غیرمعمولی زور دیتے ہیں۔ ماہرین سرخ گوشت اور میٹھے مشروبات سے پرہیز کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ گوشت‌‌‌ کی‌ زیادتی‌ کن‌‌‌‌ کن‌‌‌‌‌‌‌‌ بیماریوں‌ کو‌ جنم‌ دیتی‌ ہے‌

منی سوٹا اسکول آف پبلک ہیلتھ کی پروفیسر یونی چوئی نے 4946 افراد کو بھرتی کیا جن کی عمریں 18 سے 30 برس تھیں۔ بھرتی کے دوران تمام افراد دل کے عارضے سے دور تھے، ان افراد میں 54 فیصد سفید اور سیاہ فام خواتین بھی شامل تھیں۔ 1985ء سے شروع ہونے والا یہ سروے 2015ء تک کیا گیا، جن میں کئی طرح کے ٹیسٹ بھی تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ شرکاء سے کھانے پینے کی تفصیلات بھی معلوم کی گئیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ اگر دل کی صحت چاہتے ہیں تو سبزیوں اور دالوں کا استعمال زیادہ کیجئے

سروے سے معلوم ہوا کہ اگر پھلوں اور سبزیوں کا باقاعدہ استعمال کیا جائے تو اس سے دیگر افراد کے مقابلے میں بلڈ پریشر اور امراضِ قلب کا خطرہ 52 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔ 20 سال تک جاری رہنے والے دوسرے مطالعے میں یہ پتہ چلا کہ سبزیاں کھانے سے دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کا خطرہ 15 فیصد تک ہوتا ہے۔

Facebook Comments