کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عدالت کی جانب سے بڑا فیصلہ

police
02اگست2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) عدالت کی جانب سے پولیس کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روک لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید کوریجو نے کورنگی اور شرقی اضلاع میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایف آئی آر نہ کرنے کی ہدایت دے دی۔ عدالت کی جانب سے یہ بھی حکم ہوا کہ گرفتار ملزمان کو رہا کیا جائے۔

ملزمان کے خلاف کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات کے اندراج پر عدالت کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ بار بار مقدمات درج کرنے سے گریز کیا جائے لیکن پولیس عدالتوں کا حکم نہیں مان رہی۔ ایسے کیسز میں شکایت درج کی جائے، پولیس ایف آئی آر درج کرنے سے باز نہ آئی تو کارروائی ہو گی۔

Facebook Comments