جاپان نے قلیل ترین وقت میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی اسٹرپ تیار کر لی

Corona virus diagnostic strip
16مارچ2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (ٹوکیو) جیسا کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے، لہٰذا اس سے بچاؤ اور اس کی شدت کو کم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں، حال ہی میں کرونا وائرس کی جلد تشخیص کیلئے ایک اسٹرپ تیار کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی ماہرین نے ایسی اسٹرپ تیار کر لی ہے جو صرف 15 منٹ میں کورونا وائرس کو تشخیص کر سکتی ہے۔ جاپان کی نجی کمپنی نے یہ اسٹرپ چین کی ایک کمپنی کے تعاون سے تیار کی ہے اور امکان ہے کہ چین میں یہ پہلے ہی استعمال کی جا رہی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ نئی دہلی میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے موتر پارٹی کا انعقاد

اس اسٹرپ سے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے مریض کے خون کے نمونے اور ایک کیمیائی محلول کی ضرورت ہوتی ہے جسے مکس کرنے کے بعد یہ اسٹرپ ایک سرخ لائن ظاہر کرتی ہے۔ اس لائن سے کرونا وائرس کی تشخیص صرف 15 منٹ میں کی جا سکتی ہے۔ اس وقت کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے جدید ترین طریقہ 6 سے 8 گھنٹے کا وقت لیتا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ کورونا وائرس کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ

اس سے قبل کورونا کی کم وقت میں تشخیص کیلئے ایک ماسک بھی تیار کیا جا چکا ہے۔ اس ماسک کے اندر تھری ڈی پرنٹڈ پٹیاں نصب کی گئی ہیں اور یہی پٹیاں وائرس کی تشخیص میں معاون ثابت ہوں گی۔ یہ پٹیاں پہننے والے کی سانس کے ساتھ خارج ہونے والے چھینٹوں کو محفوظ کرتی ہیں اور بعد ازاں صرف اس ماسک کوٹیسٹ کر کے مذکورہ شخص میں کرونا وائرس کی درست تشخیص کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ماہرینِ صحت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کا حل بتا دیا

واضح رہے کہ دو یورو کا یہ ماسک اس سے قبل ٹیوبر کلوسس (ٹی بی) بھی تشخیص کرنے کے کام آ چکا ہے، ماہرین کے مطابق ماسک نے ٹی بی کے 90 فیصد کیسز کی درست تشخیص کی تھی۔

Facebook Comments