اگر آپ پورا ہفتہ ورزش نہیں کر سکتے تو کوئی بات نہیں! صحتمند رہنے کیلئے آسان حل جانیئے

01ستمبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: اگر آپ اپنی مصروفیات کی وجہ سے پورا ہفتہ ورزش نہیں کر پاتے، اور ویک اینڈ پر ورزش کرتے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آپ کو ان لوگوں سے بہتر نتائج ملیں گے جو سارا ہفتہ ورزش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنرل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق یوں تو باقاعدگی سے ورزش کرنا صحت کیلئے نہایت مفید ہے اور یہ بے شمار بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے، لیکن اگر آپ صرف ویک اینڈ پر یا ہفتہ میں صرف ایک سے دو دن ورزش کرنے کے عادی ہیں تو آپ ورزش سے حاصل ہونے والے تمام فوائد دگنے حاصل کر رہے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ تائی چی بوڑھے افراد کیلئے مفید ورزش قرار۔ نئی تحقیقاتی رپورٹ جاری

ماہرین کے مطابق دراصل ایک مخصوص وقت کیلئے جسم کو فعال رکھنا اسے بے شمار بیماریوں سے بچاتا ہے۔ ماہرین نے تجویز دی کہ ہفتے میں کم از کم 75 منٹوں کی ورزش جسم کو چاق و چوبند رکھتی ہے۔ ماہرین نے واضح کیا کہ یہ ایک اوسط اندازہ ہے۔ تاحال اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکا کہ کسی شخص کیلئے کتنے گھنٹوں یا منٹوں کی ورزش اسے صحت مند رکھنے کیلئے کافی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ جم جانے سے قبل یہ غذائیں ضرور کھائیں

تحقیق میں یہ بھی کہا گیا کہ ویک اینڈ پر ورزش کرنے والے افراد میں باقاعدگی سے ورزش کرنے والے افراد کی نسبت مختلف بیماریوں سے موت کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔ تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک خوشگوار انکشاف ہے کہ ہم ہفتے میں صرف ایک سے دو دن ورزش کر کے بھی اپنے جسم کو بے شمار بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ورزش نہ کرنا اور غیر متحرک زندگی گزارنا مختلف بیماریوں جیسے امراض قلب، فالج، جسم میں درد اور موٹاپے کو پیدا کرتا ہے، اور یہ بیماریاں انسان کی قبل از وقت موت کا باعث بنتی ہیں۔

Facebook Comments