ورزش کرنا دماغ کیلئے کتنا فائدہ مند ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

Exercising
16فروری2020
(فوٹو : اسٹاک امیج)

ویب ڈیسک: (لندن) ورزش کرنا اور جسمانی طور پر متحرک رہنا جسمانی صحت کیلئے بے حد فائدہ مند ہے اور کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے، تاہم ورزش کے دماغی صحت پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اس بارے میں ماہرین اب تک تذبذب کا شکار تھے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق نے ماہرین کی الجھن دور کر دی ہے، جس میں معلوم ہوا کہ ورزش دماغی صحت پر بھی یکساں مفید اثرات مرتب کرتی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ صرف 7 منٹ ورزش کریں اور موٹاپے سے نجات پائیں

تحقیق کیلئے ماہرین نے مختلف عمر کے افراد کا جائزہ لیا۔ ماہرین نے ان افراد کی دماغی صحت، ورزش کی عادت اور غذائی معمول کا جائزہ لیا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ اگر آپ پورا ہفتہ ورزش نہیں کر سکتے تو کوئی بات نہیں! صحتمند رہنے کیلئے آسان حل جانیئے

ماہرین نے دیکھا کہ وہ افراد جو ہفتے میں چند دن ورزش یا کسی بھی جسمانی سرگرمی میں مشغول رہے ان کی دماغی کیفیت ورزش نہ کرنے والوں کی نسبت بہتر تھی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ جاگنگ کرنا گھٹنوں کیلئے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ؟ ماہرین نے بتا دیا

تحقیق کے نتائج سے علم ہوا ورزش، جسمانی طور پر فعال رہنا یا کسی کھیل میں حصہ لینا ڈپریشن اور تناؤ میں 43 فیصد کمی کرتا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ جم جانے سے قبل یہ غذائیں ضرور کھائیں

ماہرین کے مطابق ورزش دماغ کو طویل عرصے تک جوان رکھتی ہے جس سے بڑھاپے میں الزائمر اور یادداشت کے مسائل سے تحفظ ملتا ہے۔

Facebook Comments