یہ نسخہ ایک بار ضرور آزمائیں، اور گرتے بالوں کی ٹینشن سے ہمیشہ کیلیے نجات پائیں

Hair Fall
11جنوری2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( اردو گرام آنلائن ) موسم سرما کے آتے ہی خواتین و مردوں کو بالوں کے جھڑنے جیسی شکایت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے لیے علاج تو بہت موجود ہیں مگر مفید کونسا ہے یہ جاننا نہایت ضروری ہے۔

گرتے بال آج کل ہر عمر کے فرد کا مسئلہ ہے، خواتین میں بال لمبے، گھنے ، چمکدار کرنے کی خواہش مردوں کے مقابلے میں زیادہ پائی جاتی ہے، اچھے بالوں کےلیے کافی محنت اور انتہائی نگہداشت درکار ہوتی ہے، بالوں میں تیل لگانا بھی نہایت ضروری ہے مگر بھاگتی دوڑتی روٹین میں تیل لگانے کی فرصت نہیں ملتی جس کے سبب بال موسمی اثرات کے بغیر بھی دن بہ دن کمزور ہو کر گرنے لگتے ہیں۔

بالوں کی مکمل دیکھ بھال کیلئے چند مفید ٹپس
طبی ماہرین کے مطابق بالوں کے گرنے کی ایک اور وجہ بھی بتائی جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جو افراد دن بھر میں مقررہ حد سے زیادہ دماغی کام کر رہے ہوتے ہیں اُن میں بال گرنے کی رفتار دیگر افراد سے تیز ہوجاتی ہے۔ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ایک ہفتے میں 52 گھنٹے کام کرتے ہیں ان کے بال 40 گھنٹے کام کرنے والے افراد سےزیادہ تیزی سے گرتے ہیں۔انسانی مجموعی صحت سمیت بالوں کی صحت برقرار رکھنے کے لیے روٹین کا متوازن ہونا اور غذا کا بہتر ہونا نہایت لازمی ہے، ایسی صورت میں کی گئی بالوں کی دیکھ بھال اور نشو نما کے لیے کیے ٹوٹکے بھی کار آمد ثابت ہوتے ہیں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ معلوم ہونا چایئے کہ بالوں کے گرنے کا سب سے بہتر علاج کونسا ہے۔

موسم کے اثرات کے سبب بالوں کی جھڑنے کی شکایت سے بچاؤ کے لیے مندرجہ ذیل تجویز کیے گئے طریقوں سے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں:کدو کے بیجوں کے تیل کا استعمال100 گرام کدو کے بیج لے کر پیس لیں، اب اس پاڈر کو 200 ملی گرام سرسوں کے تیل اور 100 ملی گرام آملہ میں ملا ئیں اور پکا لیں، ٹھنڈا ہونے پر چھان کر تیل محفوظ کر لیں، یہ بالوں کے جھڑنے کا بہترین علاج ہے ۔کھوپرا اور لیموں کا ہیئر ماسک50 ملی گرام کھوپرے کا تیل لے لیں، اب اس میں 50 ملی گرام تلوں کا تیل اور 25 گرام کاسٹر آئل شامل کر لیں، اب ان کو 2 سے 3 منٹ کے لیے گرم کر لیں ۔اس اس تیل میں 15 گرام پسا ہوا لہسن، 15 گرام پسا ہوا ادرک اور دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس شامل کر لیں، ٹھنڈا ہونے پر بالوں پر 2 گھنٹوں کے لیے لگا لیں۔

Facebook Comments