پاکستان میں کمزور بینائی والے افراد کی شرح 7 سے کم ہو کر اڑھائی فیصد رہ گئی

Eye glasses
08ستمبر2022
(فوٹو: شٹر اسٹاک)

ویب ڈیسک: ( اسلام آباد ) وزارت قومی صحت سروسز کی جانب سے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں تیسرے قومی بینائی سروے کے نتائج کا اعلان کیا گیا، اس سروے کے نتائج اس حد تک حیران کن اور پُر امید تھے کہ مہنگائی سے مرجھائے چہروں پر خوشی کی ایک جھلک نظر آئی۔

2004 کے مقابلے میں اب یعنی 2022 میں 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی بینائی کی شرح میں بہتری آئی ہے، اب یہ شرح صرف ڈھائی فیصد رہ گئی، جو کہ 2004 میں 7 فیصد تک تھی۔سروے کے نتائج بتایا گیا کہ ملک بھر میں گزشتہ 16 سال مین بینائی کی شرح میں 5 فیصد کمی ہوئی ہے، بزرگ افراد کی بینائی کی شرح بھی ڈھائی فیصد رہ گئی ہے۔بینائی کے اس سروے میں سندھ، بلوچستان، کے پی، پنجاب سمیت گلگت اور آزاد کشمیر کے 16 اضلاع سے کُل 44 ہزار 800 افراد نے حصہ لیا۔ تمام حصہ لینے والوں کی عمر 50 سال یا اس سے زائد تھی، جن میں دونوں جنس کے افراد تھے۔

Facebook Comments