صحت بخش نیند کیلئے ماہرین نے نیا فارمولا ڈھونڈ نکالا

Experts find new formula for healthy sleep!
19ستمبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (جنیوا) سوئٹرز لینڈ کے شہر جنیوا میں ماہرین نے ایک نئی تحقیق کی ہے، جس کا موضوع تھا کہ بہتر نیند بستر پر آتی ہے یا پھر جھولے میں، ذیل میں تفصیل بیان کی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر کسی کو نیند کا مسئلہ لاحق ہے تو اس کا یہ مسئلہ تھوڑے سے پیسے خرچ کرنے سے حل ہو سکتا ہے۔ نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جھولے میں آہستگی سے ہلتے ہوئے نہ صرف لوگوں کو جلد سو جانے میں مدد ملتی ہے بلکہ نیند کا معیار بھی بہتر ہو جاتا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ نیند سے بیدار ہوتے ہی انگڑائی لینے کا فائدہ جانیئے

جنیوا یونیورسٹی کے ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جھولے پر سونے والے کی یادداشت بھی اچھی ہو جاتی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ نیند کی کمی کن خطرناک بیماریوں کا باعث بنتی ہے؟ جانیئے اس رپورٹ میں

عام طور پر اب تک یہ سمجھا جا رہا تھا کہ بچوں کو جھولے میں بہتر نیند آتی ہے، تاہم نئی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ بڑوں کو بھی جھولے میں گہری نیند آتی ہے اور ان کی ذہنی صحت پر اس سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یونیورسٹی نے اپنی تحقیق کیلئے ایک خاص جھولنے والا بستر بنایا، جس کی آزمائش اٹھارہ نوجوانوں پر کی گئی، نتائج سے معلوم ہوا کہ نوجوانوں کو عام بستر کے مقابلے میں خاص جھولنے والے بستر پر زیادہ گہری نیند آئی۔

مذکورہ تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ جھولنے والے بستر پر نیند بھی زیادہ بار نہیں ٹوٹتی، جھولنے سے دماغ میں چلنے والی لہروں کی حرکت سست پڑ جاتی ہے، جس سے نیند گہری ہو جاتی ہے۔

Facebook Comments